کنور (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ابھی تک کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی، جب کہ مرکزی ایجنسیاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرنے والے سبھی لیڈروں سے سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔مسٹر گاندھی نے حیرت کا اظہار کیا، "جو بھی بی جے پی پر حملہ کرتا ہے، بی جے پی 24 گھنٹوں کے اندر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو بھیج کر ان کا پیچھا کرے گی۔ تاہم کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہے۔ پنارائی وجین کے ساتھ کچھ کیوں نہیں ہوا اور ای ڈی نے اب تک ان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی؟کنور اور کاسرگوڈ پارلیمانی حلقوں میں اپنے امیدواروں سدھاکرن اور راج موہن اُنیتھن کی حمایت میں کانگریس کی زیر قیادت متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے وجین پر سخت حملہ کیا اور پوچھا، ’’ کیرالہ کے وزیراعلیٰ اس سلسلے میں کیوں نہیں گئے جیل؟ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے جھارکھنڈ کے سابق ہم منصب ہیمنت سورین کی گرفتاری کا حوالہ دیا، جنہیں "بی جے پی کے خلاف سوالات اٹھانے کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔”
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی انڈیا گروپ میں اتحادی ہیں، لیکن وہ کیرالہ میں ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا، ’’کیرالہ کے وزیر اعلیٰ سارا دن مجھ پر حملہ کر رہے ہیں اور یہ رویہ حیران کن ہے۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہا، مسٹر پنارائی وجین کہتے ہیں کہ وہ بی جے پی کے خلاف نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیکن بی جے پی ان کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ہے، جس طرح وہ دوسرے سیاست دانوں سے بدلہ لے رہی ہے۔