ستنا، 21 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا آج مدھیہ پردیش کے ستنا کا دورہ ان کی صحت کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب ان کی جگہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے آج پارٹی امیدوار کی حمایت میں تشہیر کرنے آئیں گے۔
پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر جیتو پٹواری نے ایکس پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’ عوامی رہنما راہل گاندھی جی خرابی صحت کی وجہ سے آج ستنا نہیں آپائیں گے۔ ایسے میں انہوں نے کانگریس صدر اور ہمارے سینئر لیڈر کھڑگے جی سے ستنا جانے کی درخواست کی۔ کھڑگے جی، جو مدھیہ پردیش کے لوگوں کے لیے گہرا احترام رکھتے ہیں، نے کانگریس کے مقبول لوک سبھا امیدوار سدھارتھ کشواہا جی کی حمایت میں ستنا میں ہونے والی میٹنگ میں فوری طور پر اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔مسٹر پٹواری نے کہا کہ مسٹر گاندھی جلد ہی نئے پروگراموں کے ذریعے ریاست کے لوگوں سے روبرو ہوں گے۔