اتوار, جون 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں بہار نامہ

محبوب علی قیصر آر جے ڈی میں شامل

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 21, 2024
in بہار نامہ
0
محبوب علی قیصر آر جے ڈی میں شامل
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ، 21 اپریل (یو این آئی) بہار کے اس لوک سبھا انتخاب میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض کھگڑیا کے سبکدوش ہونے والے رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر نے راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آر ایل جے پی اے-پارس گروپ) سے تعلق توڑ لیا اور آج راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) میں شامل ہو گئے۔آر جے ڈی کے ترجمان چترنجن گگن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے اتوار کو یہاں پارٹی دفتر میں منعقد ایک پروگرام میں مسٹر قیصر کو آر جے ڈی کی رکنیت دی۔لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے بانی اور سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے قریبی مانے جانے والے مسٹر قیصر نے آر جے ڈی کی رکنیت میں شامل ہونے کے بعد ایل جے پی-رام ولاس کے قومی صدر اور جموئی کے سبکدوش ہونے والے ایم پی چراغ پاسوان پر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ "غداری میں نے نہیں چراغ پاسوان نے کی ہے۔‘‘
اس موقع پر آر جے ڈی کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمارے چچا کو چار پانچ لوگوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ جب میں کتاب لکھوں گا تو ان تمام باتوں پر تفصیل سے بات کروں گا۔ لیکن، یہ سچ ہے کہ جب تک میں ان کے ساتھ رہا، میں بیٹے کی طرح اس کے ساتھ کھڑا رہا۔‘‘
مسٹر یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں اصل مسئلہ مسٹر مودی نہیں بلکہ مقامی اہمیت کے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اپنے خطاب میں کبھی بھی ملک کی روح اور دیہات کے مسائل پر بات نہیں کرتے۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منشور میں بہار کے لیے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر الیکشن میں صرف وعدے کرتی ہے، جو کبھی پورے نہیں ہوتے۔ اس لیے اس بار عوام ان کے جھوٹ کے پہاڑ کو گرا رہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق قومی صدر امت شاہ کے دورہ بہار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آر جے ڈی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اپنے تمام بڑے لیڈروں کو بلانے کے باوجود آر جے ڈی کا انتخابی نتیجہ زیادہ بہترہوگا۔
واضح رہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایل جے پی کے امیدوار محبوب علی قیصر نے اپنے حریف وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے مکیش ساہنی کو 2 لاکھ 48 ہزار 570 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ لیکن اس الیکشن میں ایل جے پی-رام ولاس نے مسٹر قیصر کو ٹکٹ نہیں دیا اور سونے کے تاجر راجیش ورما کو اپنا امیدوار بنایا۔ پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض مسٹر قیصر نے کھگڑیا سیٹ پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے امیدوار سنجے کمار سنگھ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جو انڈیا الائنس کا حصہ ہیں۔ آر جے ڈی میں شامل ہو کر مسٹر قیصر مسلم ووٹوں کو انڈیا الائنس کے امیدوار کے حق میں پولرائز کر سکتے ہیں۔

Tags: ۔لوک جن شکتی پارٹیتیجسوی پرساد یادوجنتا دل یونائیٹڈرکن پارلیمنٹلوک سبھا انتخابمحبوب علی قیصر
ShareTweetSend
Previous Post

راہل کا ستنا دورہ منسوخ، اب کھڑگے کریں گے دورہ

Next Post

انڈیا الائنس کی حکومت بنی تو شہریت ترمیمی قانون ہوگا منسوخ : پی چدمبر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہندوستان کی معیشت پٹری سے اترتی نظرآرہی ہے : چدمبرم

انڈیا الائنس کی حکومت بنی تو شہریت ترمیمی قانون ہوگا منسوخ : پی چدمبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 21, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In