نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے نے اگلے سال ہولی کے تہوار کے دوران مسافروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے ہی تیاریاں شروع کر دی ہیں ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پورے ملک میں مختلف مقامات سے چلنے والی 370 مشہور ٹرینوں کی شناخت کرکے جنرل کوچز لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، خاص طور پر مشرقی ہندوستان جانے والی ٹرینوں میں ذرائع کے مطابق غیر ریزرو کیٹیگری کی 1000 نئی کوچز کی تنصیب کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس طرح 75 ہزار سے ایک لاکھ سے زائد افراد سفر کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ دو برسوں میں تمام ریلوے ٹرینوں میں 10 ہزار نان اے سی (سلیپر اور جنرل) کوچز لگانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے لیے ریلوے کی مختلف فیکٹریوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔