ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی دس تصانیف کا اجراء

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مئی 10, 2023
in بزم شمال
0
پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی دس تصانیف کا اجراء
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سرسید کی شاہ کار تصنیف ’’تبیین الکلام‘‘ ان کی حمیت دینی کا آئینہ دار ہے: پروفیسر قدوائی

علی گڑھ: شعبۂ عربی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے استاد پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی دس کتابوں کا ایک پروقار تقریب میں اجراء عمل میں آیا۔
شعبہ عربی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ علمی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ پروفیسر آزرمی دخت صفوی نے پروفیسر اصلاحی کی جہد مسلسل اور عمل پیہم کی ستائش کی اور علی گڑھ کی شخصیات سے متعلق ان کی نگارشات کو آئندہ نسل کے لیے قیمتی دستاویز قرار دیا۔پروفیسر عارف نذیر، ڈین، فیکلٹی آف آرٹس نے پروفیسر اصلاحی کی ستائش کی اور سنسکرت کے مختلف اشلوکوں کے ذریعہ واضح کیا کہ زندگی کو بامقصد بنانا اور خیر کے کاموں کے لیے وقف کرنا دانش مندی کی علامت ہے۔سابق صدر شعبہ عربی، پروفیسرسید کفیل احمد قاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر اصلاحی کا دماغ روشن اور قلم سیال ہے۔ سحر خیزی ان کی عادت ہے۔ پروفیسر اصلاحی اپنا تن من اور دھن لگاکر اپنی تصانیف کو شائع کرتے ہیں اوربڑے اہتمام سے اس کے اجراء کی تقریب منعقد کرتے ہیں جو لائق ستائش اور قابل تقلید ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذۂ علم وفن نے پروفیسر اصلاحی کی تصانیف کے مالہ وماعلیہ کا جائزہ پیش کیا۔
پروفیسر عبد الرحیم قدوائی نے ’’تبیین الکلام‘‘ کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی گفتگو کی اور ان وجوہات پر بھی روشنی ڈالی جن کی وجہ سے اس کتاب کا خاطر خواہ مطالعہ اب تک پیش نہیں ہوسکا۔انھوں نے اسے سرسید کی حمیت دینی کا آئینہ دار قرار دیا۔پروفیسر قدوائی نے اس بات کو یونیورسٹی کے لیے لائق صد افتخار گردانا کہ اس کے ایک فرزند کو پڑوسی ملک میں عزت ووقار کا مقام حاصل ہے اور اسے مختلف مناسبتوں سے وہاں خطبات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے اور اہم کاموں کی تکمیل کے لیے ان سے رجوع کیا جاتا ہے۔
پروفیسر صلاح الدین عمری نے ’’تاملات فی افکار السیر سید‘‘ کا تعارف پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس کتاب کی ترتیب میںپروفیسراصلاحی کے شاگرد ابوسعد اعظمی بھی ان کے شریک رہے ہیں۔انھوں نے پروفیسر اصلاحی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ سرسید سے متعلق اس سے قبل بھی عربی زبان میں مختلف کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور شعبۂ عربی سے شائع ہونے والے مجلہ ’’المجمع العلمی العربی الہندی‘‘ نے بھی ۲۰۱۷ء میں ایک وقیع مجموعہ سرسید کی حیات وخدمات سے متعلق شائع کیا ہے۔ انھوں نے پروفیسر اصلاحی کے اسلوب اور انداز بیان کی ستائش کی۔
ڈاکٹر راحت ابرار نے ’’خطوط ذاکر‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ذاکر علی خاں کی حیات وخدمات کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں پروفیسر اصلاحی کو وہی مقام حاصل ہے جو سرسید کے باب میں مولانا الطاف حسین حالی کا ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ۲۰۰۰۸ء میں سب سے پہلا سرسید ایوارڈ ذاکر علی خاں کو دیا گیا تھا۔ آپ نے ان کی تصنیف ’’روایات علی گڑھ ‘‘کا بھی ذکر کیا اور حاضرین کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ اسے یونیورسٹی کے نصاب کا جزء ہونا چاہیے۔پروفیسر غضنفر علی نے’’اوراقِ علی گڑھ‘‘ کا خوبصورت تجزیہ پیش کیا۔ ان کی گفتگو سے زبان وبیان پر ان کی غیر معمولی گرفت کا اندازہ ہورہا تھا۔انھوں نے شخصیات علی گڑھ سے متعلق اس کتاب کو ایک اہم دستاویز قرار دیا اور پروفیسر اصلاحی کے اسلوب نگارش کی ستائش کی۔انھوں نے واضح کیا کہ آواز دوست، جواب دوست، لوح ایام،یاد ایام، روایات علی گڑھ اور دھوپ چھاؤں کی شکل میںاس کتاب میں علی گڑھ کی تہذیب وثقافت کی عکاسی اس کے ہر صفحہ پر موجود ہے۔
پروفیسر صغیر افراہیم نے’’دانشور پروفیسر شروانی‘‘ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر شروانی کے جن نقوش کو انھوں نے مختلف لوگوں کی زبانی سنا تھا اس کو بہت خوبصورت انداز میں پروفیسر اصلاحی کے یہاں موجود پایا۔ حبیب گنج سے حبیب منزل تک کی داستان کو جس خوبصورتی سے پروفیسر اصلاحی نے پیش کیا ہے وہ لائق ستائش ہے ۔
پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی نے ’’تصاویر علی گڑھ‘‘ پر اظہار خیال کیا۔ یہ کتاب بھی علی گڑھ سے متعلق متعدد شخصیات کا احاطہ کرتی ہے۔ پروفیسر صدیقی نے کتاب کے مشمولات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور اسے علی گڑھ کی تاریخ کا ایک اہم باب قرار دیا۔ انھوں نے پروفیسر اصلاحی کی علمی متانت اور انتظامی صلاحیتوں کی بھی تحسین کی ۔پروفیسر عبید اللہ فہد فلاحی نے ’’فضلاء مدرسۃ الاصلاح کی قرآنی خدمات‘‘ کا تعارف پیش کیا۔ انھوں نے بعض تسامحات کی نشاندہی کرتے ہوئے آئندہ ایڈیشن میں مبالغہ آرائی سے بچنے پر زور دیا۔ قرآن وحدیث کا جو تعلق ہے اور فہم قرآن کے باب میں حدیث کا جو مقام ہے انھوں نے اس کی طرف بھی مصنف کی توجہ مبذول کرائی۔
پروفیسر عبد العظیم اصلاحی نے ’’عبد الرحمن ناصر اصلاحی جامعی-شخص وشخصیت‘‘ کا تعارف پیش کیااور ان کی زندگی کے بعض روشن نقوش کا ذکر کیا۔پروفیسر ضیاء الدین ملک فلاحی نے ’’مکاتیب مشاہیر ومکاتیب ناصر‘‘ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور حواشی میں در آئے بعض تسامحات کی نشاندہی کی۔
پروفیسر ثناء اللہ ندوی صدر شعبۂ عربی نے پروفیسر اصلاحی کی ان تصانیف کو شعبۂ عربی کی زریں تاریخ کا تسلسل قرار دیا۔ انھوں نے شعبۂ عربی کی زریں تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عبد العزیز میمن کا خصوصی ذکر کیا جنھیں عرب وعجم میں یکساں مقبولیت اور زبان وادب کا گہرا علم حاصل تھا۔متعدد مقررین نے بیک وقت دس کتابوں کے اجراء پر پروفیسر اصلاحی کو خصوصی مبارکباد پیش کی ۔ شعبۂ عربی کے استاذ ڈاکٹر عرفات ظفر نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے ، جب کہ پروفیسر تسنیم کوثر نے کلمات تشکر ادا کئے۔

Tags: اے ایم یوپروفیسر ابوسفیان اصلاحیسرسید کی شاہ کار تصنیف
ShareTweetSend
Previous Post

پردیپ کورولکر کے آرایس ایس سے لنک کی جانچ ہونی چاہئے : ایس ڈی پی آئی

Next Post

الشفا ہاسپٹل میں ایڈوانس مائیکرو اسکوپک سرجری

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
الشفا ہاسپٹل میں ایڈوانس مائیکرو اسکوپک سرجری

الشفا ہاسپٹل میں ایڈوانس مائیکرو اسکوپک سرجری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In