منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

جمعیۃعلماء ہند کے نمائندہ وفد کی وسیم خاں کے اہل خانہ سے ملاقات

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 21, 2023
in دیارِ ملت
0
جمعیۃعلماء ہند کے نمائندہ وفد کی وسیم خاں کے اہل خانہ سے ملاقات
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماب لنچنگ کے شکارشخص کے بچوں کی تعلیم اورکفالت کی تما م ذمہ داری جمعیۃعلما ء ہند اٹھائے گی

نئی دہلی(پریس ریلیز):جمعیۃعلماء ہند کے ایک نمائندہ وفدنے الورماب لنچنگ کے حقائق کا پتہ لگانے اورمتاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارہمدردی کے غرض سے 19اگست کی شب میں مقتول وسیم خان کے گھر مساری ٹپوکڑا ضلع الورکا دورہ کیا۔ وفد نے اہل خانہ سے تعزیت کی جمعیۃعلماء ہند کے جنرل سکریٹری مفتی سید معصوم ثاقب نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارہمدری کرتے ہوئے علاقے کے سکیڑوں لوگوںکے درمیان جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی کا پیغام سنایا ، اپنے اس پیغام میں صدرمحترم نے وسیم خاں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں ، پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جمعیۃعلماء ہند وسیم خاں کے یتیم ہوئے بچوں کی تعلیم اورکفالت کی تمام ترذمہ داری اٹھائے گی اور اس بہیمانہ قتل میں جو شرپسند عناصرملوث ہیںان کو کیفرکردارتک پہنچانے کےلئے آخرتک قانونی امدادبھی فراہم کرے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ وسیم خاں کے چارچھوٹے بچے ہیں،جن میں ایک معذورہے، وفد نے ملاقات کے دوران سردست ان بچوں کے لئے عبوری مالی مددبھی کی۔وفدنے ریاستی سرکارسے مطالبہ کیا کہ وسیم خاںکو انصاف دلائے اورایماندارانہ کارروائی کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرے جو اس میں ملوث ہیں ،اس کے بعد وفد نے وسیم مرحوم کے ساتھ جان بچاکرگھرپہنچے آصف اوراظہراوران کے وادلدین سے بھی ملاقات کی،یہ لوگ بری طرح زخمی ہیں خودسے چل پھرنہیں سکتے ان لوگوں نے اس روز کے واقعہ کی جو تفصیل بتائی وہ انتہائی دردناک اورخوفناک ہے، اس سے یہ بات صاف ظاہر ہوجاتی ہے کہ یہ حملہ منظم تھا ایساہرگزنہیں تھا جیساکہ بعض حلقوں کی جانب سے بیان کیا جارہا ہے ۔ ماب لنچنگ کے حالیہ واقعہ پر اپنی سخت برہمی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ یہ قتل نہیںحیوانیت اوردرندگی کی انتہاء ہے کہ ہجوم کی شکل میں اکھٹاہوکر کسی بے گناہ اورنہتے شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیاجائے ، انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے باوجود یہ درندگی نہیں رک رہی ہے، حالانکہ 17جولائی 2018کو سپریم کورٹ نے اس طرح کے واقعات پر شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے اپنے ایک فیصلہ میں کہا تھاکہ کوئی شخص قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا، اورمرکزکو ایسے حادثات کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ میں الگ سے قانون بنانے کی ہدایت دی تھی، اس کے بعد بھی سلسلہ وار ماب لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں ، ایسالگتاہے کہ سپریم کورٹ کی شرزنش کی ان کی نظرمیں کوئی حیثیت نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تو ماب لنچنگ روکنے کے لئے تمام ریاستوںکو ہدایت جاری کرکے موثراقدامات کرنے کاحکم دیاتھا اب اگر اس کے بعد بھی اس طرح کے واقعات نہیں رک رہے ہیں توپھر اس کا صاف مطلب یہ بھی ہوسکتاہے کہ جو لوگ ایساکررہے ہیں اس کو سیاسی تحفظ اورپشت پناہی حاصل ہے، اس لئے ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہجومی تشددکوئی ملی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اوریہ سیاسی طورپر ہی حل کیا جاسکتاہے ، اس لئے تمام سیاسی پارٹیاںخاص کر وہ پارٹیاں جو اپنے آپ کوسیکولرکہتی ہیں وہ میدان عمل میں کھل کر سامنے آئیں اوراس کے خلاف قانون سازی کے لئے عملی اقدامات کریں صرف مذمتی بیان کافی نہیں ہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ ان ہجومی تشدداورحملوں سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ فرقہ پرست عناصرکس طرح اس وقت اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھ رہے ہیں ، اورقانون کو اپنے ہاتھ میںلیکر مذہب کی بنیادپرایک خاص فرقہ کو تشدداوربربریت کا نشانہ بنارہے ہیں ، مولانا مدنی نے کہا کہ ملک کے حالات اس وقت انتہائی خراب ہیں ۔ اب ایک مخصوص نظریہ کو ملک پر تھوپنے کی کوشش ہورہی ہے ، اورہر شخص کو مجبورکیا جارہاہے کہ اس کے نظریہ کو تسلیم کرے ۔ مولانا مدنی نے اخیرمیں کہاکہ ان حالات میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر عزم مضبوط ہوتومایوسی کے ان ہی اندھیروں سے امید کی نئی شمع روشن ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ اس ملک کی مٹی میں محبت کا خمیر شامل ہے ۔وفدمیں مفتی سید معصوم ثاقب جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ہند کے علاوہ مفتی عبدالرازق ناظم اعلیٰ صوبہ دہلی ، مفتی عبدالقدیر جمعیۃعلماء ہند ، قاری ساجد فیضی ، اورمحمد صابر قاسمی شامل تھے ۔

Tags: الورجمعیۃعلماء ہندماب لنچنگ
ShareTweetSend
Previous Post

"بھارتی مسلمان پہلے ہندو تھے”والے غلام نبی آزاد کے بیان پر محبوبہ کی برہمی

Next Post

سینٹ اسٹیفن کالج کے داخلہ میں 15 فیصد اقلیتی ریزرویشن کو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حجاب پر پابندی کیخلاف دائرعرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت

سینٹ اسٹیفن کالج کے داخلہ میں 15 فیصد اقلیتی ریزرویشن کو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In