منگل, نومبر 4, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

الہدی اکیڈمی کمہرولی میں جشن یوم جمہوریہ کا اہتمام

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 27, 2023
in دیار وطن
0
الہدی اکیڈمی کمہرولی میں جشن یوم جمہوریہ کا اہتمام
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دربھنگہ: جشن یوم جمہوریہ تقریبات کے سلسلے میں الہدی اکیڈمی کمہرولی میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف النوع ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں سے بستی اور اس کے اطراف کے علاقے فردوس گوش بنے رہے اور ماحول قوس قزحی طلسم زار بنا رہا۔ اکیڈمی کے نائب صدر جناب نظیر احمد صاحب نے گرلس سکشن میں اور سابق اکسائز کمشنر جناب عقیل احمد صاحب نے بوائز سکشن میں پرچم کشائی کی اور طلباء وطالبات اور مجمع سے خطاب کیا اور بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ اس موقع پر دربھنگہ سے تشریف لائے تعلیمی بیداری مہم بہار کے صدر جناب نظر عالم صاحب اور ایم آئی ایم ضلعی صدر عظمت اللہ ابو سعید بہ حیثیت مہمان اعزازی موجود تھے۔ رسم پرچم کشائی کے بعد طلباء کی ریلی ایک قطار میں بستی کے داخلی و خارجی دروازوں سے ہوتا ہوا بستی کے تمام محلوں سے گزرتا ہوا واپس گرلس سکشن پہونچا۔
خصوصی جلسہ دن کے ساڑھے دس بجے گرلس سکشن میں منعقد ہوا۔ صدارت اکیڈمی کے پرنسپل رسول ساقی صاحب نے فرمائی اور نظامت کے فرائض عدیل ظفر جیلانی نے بہ حسن و خوبی انجام دیے۔ ابتدا حسب روایت تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ طلباء و طالبات نے قومی و وطنی نغموں سے حاضرین کو مسحور کیا تو اکیڈمی کے اساتذہ نے اپنی تقاریر میں ہندوستان کے آئین کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال کر حاضرین کی ذہن کشائی کی۔ مہمانان اعزازی نظر عام صاحب اور عظمت اللہ ابو سعید نے موجودہ تناظر میں آئین ہند کی افادیت اور ضرورت پر نہایت پر مغز گفتگو کی۔ مہمان خصوصی جناب عقیل الرحمن صاحب نے اپنے خطبے میں الہدی اکیڈمی میں اپنی طالبعلمی کے زمانے کو یاد کیا اور طلباء وطالبات کو اپنے نہایت مفید مشوروں سے نوازا ساتھ ہی یوم جمہوریہ کے اس موقع پر اتنی شاندار محفل آراستہ کرنے کے لئے طلبا، اساتذہ اور اکیڈمی کے پرنسپل رسول اختر صاحب کو مبارک باد پیش کی۔ رسول اختر صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں اقلیتی طبقے کے طالبعلموں کو سر (ذہن اور دماغ) بڑا کرنے کی صلاح دی جس سے وہ اکثریتی جمہوری نظام میں اپنے حقوق اپنی صلاحیتوں کے بل پر حاصل کر سکیں۔ اکیڈمی کی مدرسہ مس شہنیلا اشفاق کے خوبصورت اور تفصیلی اظہار تشکر کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مقامی گارجین حضرات کے علاوہ قرب و جوار سے آئے معتدد افراد موجود تھے۔

Tags: الہدی اکیڈمیجشن یوم جمہوریہکمہرولی
ShareTweetSend
Previous Post

دنیا بھر میں فلم” پٹھان” کا بج رہاہے ڈنکا

Next Post

جامعہ نورالہدیٰ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ کاانعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ نورالہدیٰ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ کاانعقاد

جامعہ نورالہدیٰ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ کاانعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In