ممبئی: (یو این آئ ) ممبئی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر نے کادعوی کیا ہے جو 1993 ممبئی فساد سے مفرور تھا اس پر فساد برپا کرنے سمیت حکم امتناعی اور اقدام قتل کا بھی الزام تھا اسوقت اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور اسے ضمانت بھی ملی تھی لیکن وہ ضمانت ملنے کے بعد عدالتی کارروائی میں حاضر نہیں ہوتاتھا اس پر عدالت نے وارنٹ جاری کیا تھا اور بعد میں اسے مفرور ملزم قرار دیا گیا تھا۔
ملزم نادر عباس خان 65 سالہ پیشہ سے ڈرائیور سیوڑی کے ساکن سے متعلق جب پولیس نے بازپرس کی تھی تو ان کے کنبہ نے بتایا کہ ان سے متعلق ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں ہے کوئی بھی سراغ نہیں تھا لیکن ملزم اور گھر والوں کے موبائل نمبر کو ٹریس کر کے ملزم کا سراغ لگایا اور سی ڈی آر نکالا گیا اور معلوم ہوا کہ ملزم اپنے گھر کے پتہ پر آنے والا ہے اس پر پولیس نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر نے کا دعوی کیاہے ممبئی پولیس نے مفرور ملزمین کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جس کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے پولیس نے اس کارروائی کے بعدملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ اطلاع ممبئی پولیس آر اے قدوائی مارگ کے سنیئر پولیس انسپکٹر ستیش پوار نے دی ہے۔ ممبئی پولیس کے پاس کوئی بھی سراغ نہیں تھااور نہ ہی اس متعلق کوئی اہم تفصیلات تھی لیکن موبائل کو ٹریس کر کے باقاعدگی سے اس کاسراغ لگایا اور پھر جب ممبئی میں ملزم آیا تو اس کو زیر حراست لے کر وارنٹ کی تعمیل بھی کی گئی۔