جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مراکش کےفرمانروا کی زلزلہ میں زخمی افراد کی عیادت کی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 12, 2023
in خاص خبریں
0
مراکش کےفرمانروا کی زلزلہ میں زخمی افراد کی عیادت کی
0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شاہ محمد ششم نے متاثرین کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا

رباط(ایجنسیاں)مراکش کی خبر رساں ایجنسی کے اعلان کے مطابق ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم منگل کے روز مراکش کے یونیورسٹی ہسپتال میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی عیادت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔اس موقعے پر مراکش کے بادشاہ نے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں گلے لگایا۔خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ مراکش کے بادشاہ نے کل منگل کی سہ پہر رباط کے یونیورسٹی ہسپتال سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دردناک زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ایجنسی نے مزید کہا کہ مراکشی بادشاہ نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے "خون کا عطیہ” دیا۔مراکشی زلزلے کے متاثرین کی تعداد 3000 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔زلزلہ میں 5500 سے زائد زخمی ہیں، جب کہ امدادی کارکنان اب بھی زلزلہ سے متاثرہ دور دراز پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بہت سے مقامات تک اب بھی امدادی کارکن نہیں پہنچ پائے ہیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ دوسری طرف بین الاقوامی ریڈ کراس نے فوری امداد کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ رقم کی امداد کی اپیل کی ہے۔

مراکش کے ریسکیو اہلکار، غیر ملکی ٹیموں اور رضاکاروں کے تعاون سے ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں کو تیز کرنے اور گھروں سے محروم ہونے والے سینکڑوں خاندانوں کو پناہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہت سے زلزلہ زدگان کو ان عارضی پناہ گاہوں میں مشکل حالات کا سامنا ہے جہاں وہ چوتھی رات باہر گزارنے کے بعد پناہ لے رہے ہیں۔جنیوا میں منگل کے روز بین الاقوامی ریڈ کراس نے مراکش کی فوری ضروریات فراہم کرنے کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ جمع کرنے کی اپیل جاری کی۔
ریڈ کراس کی ڈیزاسٹر، کلائمیٹ اینڈ کرائسس کی ڈائریکٹر کیرولین ہولٹ کے مطابق امید ہے کہ یہ رقم اس وقت انتہائی ناگزیر ضروریات کو پورا کرنے اور متاثرین کی فوری طور پر بحالی میں مدد دے گی۔ اس سے بے گھر ہونے والوں کو صحت، پانی، صفائی، حفظان صحت، پناہ گاہوں میں امدادی سامان اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ نے منگل کے روز اطلاع دی کہ "زلزلے سے تقریباً ایک لاکھ بچے متاثر ہوئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زلزلے کے مرکز کے قریب ترین دیہاتوں تک رسائی اب بھی مشکل ہے۔ مراکش کی فوج نے دور دراز علاقوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں۔ زلزلے کے بعد سے کئی گاؤں کے باشندے بجلی کی بندش اورمواصلات سہولیات کے تعطل کا سامنا کررہے ہیں۔سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2,901 تک پہنچ گئی اور 5,530 سے زائد زخمی ہوئے، تاہم ان تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Tags: خون کا عطیہمراکشملبہ
ShareTweetSend
Previous Post

برازیل میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو ئی

Next Post

مونومانیسر کی گرفتاری پر وی ایچ پی کا سخت ری ایکشن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مونومانیسر کی گرفتاری پر وی ایچ پی کا سخت ری ایکشن

مونومانیسر کی گرفتاری پر وی ایچ پی کا سخت ری ایکشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In