پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

سیف علی خان 55 برس کے ہوئے

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 15, 2024
in فن فنکار
0
سیف علی خان 55 برس کے ہوئے
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی، 15 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج 55 برس کے ہوگئے۔ سیف علی خان کا شمار ایک ایسے ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار کے طور پرہوتا ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے ہیرو، معاون اداکار اور منفی کردار کے ذریعے فلم ناظرین کو اپنا دیوانہ بنائے ہوئے ہیں۔
سولہ اگست 1970 کو دہلی میں پیدا ہوئے سیف علی خان کو اداکاری وراثت میں ملی ۔ ان کی ماں شرمیلا ٹیگور فلمی دنیا کی معروف اداکارہ رہی ہیں جبکہ والد نواب پٹودی کرکٹر تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔
سیف علی خان نے امریکہ کے مشہور وین چیسٹر کالج سے تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے سال 1993 میں ریلیز ہوئی فلم پرمپرا سے بطور اداکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ يش چوپڑہ کی ہدایت میں بنی یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی۔
سال 1993 میں سیف علی خان کی ’پہنچان‘ اور ’عاشق آوارہ‘ جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔ حالانکہ فلم ’پہنچان‘ کی کامیابی کا کریڈٹ اداکار سنیل شیٹی کو زیادہ دیا گیا۔ فلم عاشق آوارا میں ادا کئے گئے کردار کے لئے سیف کو نئے فلمی چہرے کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سیف علی خان کے فلمی کیریئر میں سال 1994 اہم ثابت ہوا۔اسی سال ان کی ’یہ دل لگی ‘اور ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ دونوں فلموں میں ان کی جوڑی اداکار اکشے کمار کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔خاص طور پر ’میں کھلاڑی تو اناڑی ‘میں اکشے کمار اور سیف علی خان کی جوڑی نےناظرین کی بھرپور تفریح کی۔ اس فلم میں ان پر فلمایا گیا گیت ’میں کھلاڑی تو اناڑی ‘کافی مقبول ہوا تھا۔
سال 1995 سے 1998 تک کا عرصہ سیف علی خان کے فلمی کیریئر کے لئے برا ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی ’یار غدار‘،’ آؤ پیار کریں‘، ’دل تیرا دیوانہ‘، ’بمبئی کا بابو‘، ایک تھا راجا، تو چور میں سپاہی، ہمیشہ، اُڑان اور قیمت جیسی کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔ حالانکہ ’امتحان‘ اور ’سرکشا‘ اوسط درجے کی فلمیں رہیں۔ لیکن ان سے سیف علی کو کچھ خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا۔سال 1999 سیف کے فلمی کیریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی کچے دھاگے، ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں جو کامیاب ثابت ہوئیں۔ ان فلموں میں شائقین کو سیف علی خان کی اداکاری کا مختلف انداز دیکھنے کو ملا۔ فلم کچے دھاگے میں جہاں سیف علی خان نے سنجیدہ اداکاری کی وہیں ہم ساتھ ساتھ ہیں میں انہوں نے اپنے چلبلے انداز سے شائقین کے دل جیت لئے۔
سال 2001 میں ریلیز ہوئی فلم ’دل چاہتا ہے‘ سیف علی خان کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں ایک ہے، فرحان اختر کی ہدایت کاری میں تین دوستوں کی زندگی کی کہانی پر مبنی اس فلم میں ان کے ساتھ عامر خان اور اکشے کھنہ جیسے منجھے ہوئے اداکار تھے ۔ اس فلم میں سیف اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے ساتھ نقادوں کا بھی دل جیتنے میں کامیاب رہے۔
سال 2003 میں آئی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ سیف علی خان کے فلمی کیریئر کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ یش جوہر کے بینر تلے بنی اس فلم میں ان کے مدمقابل شاہ رخ خان تھے۔ اس کے باوجود سیف علی خان شائقین کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔ فلم میں بااثر اداکاری کے لیے وہ بہترین معاون اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گئے۔
سال 2004 میں آئی فلم’ ہم تم‘ سیف علی خان کے فلمی کیریئر کی سب سے زیادہ اہم فلم رہی۔ بہترین اداکاری کے لیے سیف کو جہاں بہترین مزاحیہ اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ، وہی انہیں بہترین اداکار کا رکے قومی ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سال 2006 میں سیف علی خان کے فلمی کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’اومكارا‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں سیف علی خان نے لنگڑا تیاگی کا کردار ادا کیا۔ یوں تو یہ کردار گرے شیڈ لیے ہوئے تھا لیکن اس باوجود وہ ناظرین کی ہمدردی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ فلم میں بااثر اداکاری کے لیے وہ بہترین ویلن کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔
سال 2009 میں سیف علی خان نے فلم پروڈکشن کے شعبے قدم رکھا اور ’لو آج کل‘ نامی فلم بنائی۔ سیف علی خان نے کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے۔ ان کی دیگر فلموں میں ریس، ریس۔2 ، جوانی جان من،رنگون ’شیف‘ اور ’بازار‘ بنٹی اور ببلی-2 وغیرہ شامل ہیں۔

Tags: اداکاریبالی وڈسیف علیفلمی کیریئرمعاون اداکار
ShareTweetSend
Previous Post

اب بہار میں 12 لاکھ لوگوں کوملازمت ملیں گی: نتیش

Next Post

ترک پارلیمان سے محمود عباس کاخطاب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ترک پارلیمان سے محمود عباس کاخطاب

ترک پارلیمان سے محمود عباس کاخطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In