ریاض: فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں تصدیق کردی۔واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا۔ 2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہوگا جہاں 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کریں گے۔
اس کے علاوہ 2030 کا فٹبال ورلڈ کپ تین براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی گئی ہے جبکہ اسی ایونٹ کے ابتدائی تین میچز جنوبی امریکا کے تین ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے۔جنوبی امریکا میں ہونے والے یہ تین میچز ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہوں گے۔بدھ کے روز منعقدہ غیر معمولی فیفا کانگریس کے اجلاس میں عالمی کپ کے میزبانوں کی منظوری دی۔
2022 میں قطر کے انعقاد کے بعد سعودی عرب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بن جائے گا۔ 2034 ایڈیشن کسی ایک میزبان ملک میں 48 ٹیموں کا پہلا ٹورنامنٹ منعقد کرے گا۔میچز سعودی عرب کے پانچ میزبان شہروں ریاض، جدہ، الخوبر، ابھا اور نیوم کے 15 اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ دارالحکومت ریاض کا کنگ سلمان اسٹیڈیم جس میں 92,000 تماشائیوں کی گنجائش ہے ایک بار تعمیر ہونے کے بعد افتتاحی اور فائنل میچوں کا مقام ہوگا۔
گیانی انفینٹینو نے 2030 ورلڈ کپ کے بارے میں کہا ’ہم فٹ بال کو مزید ممالک میں لارہے ہیں اور ٹیموں کی تعداد نے معیار کو کم نہیں کیا ہے۔ اس نے درحقیقت موقع کو بڑھایا ہے۔‘2030 کا فیفا ورلڈ کپ مراکش، اسپین اور پرتگال کی تجویز پر 3 براعظموں اور 6 ممالک میں منعقد ہوگا، جس میں یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے ٹورنامنٹ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر جشن کے کھیلوں کی میزبانی کررہے ہیں۔
2022 میں فیفا ورلڈ کپ کے قطر میں انعقاد کے بعد سعودی عرب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بن جائے گا۔یوراگوئے نے پہلا ورلڈ کپ 1930 میں منعقد کیا تھا جبکہ ارجنٹائن اور اسپین نے بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا، پرتگال، پیراگوئے اور مراکش پہلی بار میزبان ہوں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ2034 ایڈیشن کسی ایک میزبان ملک میں 48 ٹیموں کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا، میچز سعودی عرب کے پانچ میزبان شہروں ریاض، جدہ، الخبر، ابھا اور نیوم کے 15 اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ریاض کا کنگ سلمان اسٹیڈیم، جس میں 92,000 تماشائیوں کی گنجائش ہے، افتتاحی اور فائنل میچوں کا مقام ہوگا۔