جمعہ, جون 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سعودی عرب پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لے گا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 27, 2024
in خاص خبریں, عالم اسلام
0
سعودی عرب پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لے گا
0
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، ایک اہم سنی اسلامی ملک سعودی عرب نے پہلی بار باوقار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس خبر نے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی ہے کیونکہ یہ قدامت پسند سلطنتوں کے بین الاقوامی خوبصورتی کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونے کی سمت میں یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔اس عالمی پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن ’مِس یونیورس 2024‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے والی ہیں۔رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔انہوں نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، مس یونیورس میں پہلی بار کوئی ماڈل سعودی عرب کی نمائندگی کرے گی۔‘
ریاض سے تعلق رکھنے والی ماڈل ماضی میں کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں وہ ماضی میں مِس ​​عرب، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کو اجاگر کیا۔دوسری جانب سعودی عرب میں، جہاں طویل عرصے سے اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کیا جاتا رہا ہے، اس وقت 38 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حکومت کررہے ہیں۔
سعودی ولی عہد کو اکثر روایتی عرب لباس میں ملبوس دیکھا جاتا ہے، ماضی میں اگر نظر دوڑائی جائے تو سعودی عرب نے سماجی اور مذہبی کنٹرول برقرار رکھا ہے۔تاہم حالیہ مہینوں میں ان سخت پابندیوں میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔اس تبدیلی نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے، انہیں ڈرائیونگ کرنے، تقریبات میں شرکت کرنے اور مرد کے بغیر پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔اس کےعلاوہ سعودی عرب، جو الکحل پر پابندی کے لیے جانا جاتا ہے، نے غیر مسلم سفارت کاروں کو الکحل خریدنے کی اجازت دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب مملکت میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں کر رہا ہے، الکحل اسٹور دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کھول دیا جائےگا۔

Tags: اسلامی ملکسعودی عربعالمی پلیٹ فارممس یونیورس مقابلہنمائندگیولی عہد
ShareTweetSend
Previous Post

الیکشن کمیشن کا دلیپ گھوش اور سپریا شرینیت کو سمن جاری کیا

Next Post

مودی حکومت کے حق میں ملک بھر میں بی جے پی لہر : نقوی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مسلم ووٹوں کو چوئنگم کی طرح چوسنے کے رواج پر کاری ضرب لگاہے:نقوی

مودی حکومت کے حق میں ملک بھر میں بی جے پی لہر : نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 25, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In