ریاض(ایجنسیاں):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کی خبر کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ ایک شاہی فرمان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوسعودی عرب کا نیا وزیراعظم اورشہزادہ خالد بن سلمان کو نیا وزیردفاع مقررکیا گیاہے۔وہ پہلے نائب وزیردفاع کے منصب پرفائزتھے اور اس وزارت کا قلم دان خود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس تھا۔
سعودی پریس ایجنسی نے ایک شاہی فرمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یوسف بن عبداللہ بن محمدالبنیان کومملکت کا وزیرتعلیم مقررکیا گیا ہے۔
کابینہ میں ردوبدل کے باوجود شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو وزیرتوانائی، شہزادہ فیصل بن فرحان کو وزیرخارجہ، خالد بن عبدالعزیزالفالح کو وزیرسرمایہ کاری، شہزادہ عبدالعزیزبن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو وزیرداخلہ اورمحمد بن عبداللہ الجدعان کو بہ طور وزیرخزانہ برقراررکھا گیا ہے اور ان کی اہم وزراتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ان کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر، ولید الصعمانی کو وزیرانصاف، عبدالطیف بن عبدالعزیزآل الشیخ کو وزیربرائے اسلامی امور، شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان کو وزیر ثقافت، شہزادہ عبدالعزیزبن ترکی الفیصل کو وزیرکھیل، توفیق بن فوزان الربیعہ کو حج وعمرہ کا وزیر اور ماجدبن عبداللہ القصبی کو وزیرتجارت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید برآں بندربن ابراہیم الخریف کو وزیرصنعت و معدنی وسائل، احمد الخطیب کو وزیرسیاحت، فیصل بن فضیل آل ابراہیم کو وزیرمعیشت اورمنصوبہ بندی اور فہد بن عبدالرحمٰن داحس الجلاجل کونیا وزیرصحت مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے متن میں کہا گیا ہے:’’عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد، حکمرانی کے بنیادی قانون کے آرٹیکل (چھپن) اور کابینہ کے قانون میں شامل متعلقہ دفعات سے استثناء کے طور پر وزیراعظم ہوں گے‘‘۔
متن کے مطابق کابینہ کے اجلاسوں میں شاہ سلمان شرکت کریں گے اوران کی صدارت وہ کریں گے۔ وزراء کی کونسل کی شہزادہ محمد بن سلمان کے زیرقیادت تنظیم نو کی گئی ہے۔اس میں شامل تمام وزراء اور ان کی وزارتوں اور محکموں کے نام یہ ہیں:
1۔شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود، ولی عہد اور وزیراعظم۔
2۔شہزادہ ڈاکٹرمنصور بن متعب بن عبدالعزیزآل سعود، وزیر مملکت۔
3۔شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیر توانائی ۔
4۔شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیزآل سعود، وزیر مملکت ۔
5۔شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود وزیرکھیل ۔
6۔شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود وزیر داخلہ ۔
7۔شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود نیشنل گارڈ کے وزیر۔
8۔شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیر دفاع ۔
9۔شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود وزیر خارجہ۔
10۔شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان آل سعود وزیر ثقافت مقرر۔
11۔شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ، وزیر مملکت۔
12۔ڈاکٹرعبدالطیف بن عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل الشیخ وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و ارشاد
13۔ڈاکٹر ولید بن محمد الصعمانی، وزیرانصاف۔
14۔ڈاکٹر مطلب بن عبداللہ نفیسہ، وزیر مملکت۔
15۔ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرمملکت۔
16۔ڈاکٹرابراہیم بن عبدالعزیز العساف، وزیر مملکت۔
17۔ڈاکٹرتوفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ وزیر حج و عمرہ۔
18۔ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، وزیر مملکت برائے شوریٰ کونسل امور۔
19۔ڈاکٹرماجد بن عبداللہ القصبی ،وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات۔
20- الاستاذ محمد بن عبدالملک آل الشیخ، وزیر مملکت۔
21۔انجینئر عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفضلی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت۔
22۔ جناب خالد بن عبدالرحمٰن العیسیٰ، وزیر مملکت۔
23۔عادل بن احمد الجبیر، وزیرمملکت برائے امور خارجہ۔
24۔ماجد بن عبدالله بن حمد الحقيل وزیربلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ۔
25۔محمد بن عبداللہ بن عبدالعزیزالجدعان ،وزیر خزانہ۔
26۔انجینئرعبداللہ بن عامرالسواحہ وزیربرائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی
27۔انجینئراحمد بن سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی وزیربرائے انسانی وسائل اورسماجی ترقی
28۔ڈاکٹر حماد بن محمد بن حمد آل الشیخ، وزیر مملکت۔
29۔جناب بندر بن ابراہیم بن عبداللہ الخریف، وزیر صنعت و معدنی وسائل۔
30۔انجینئر صالح بن ناصر بن العلی الجاسر وزیر برائے ٹرانسپورٹ اورلاجسٹکس۔
31۔جناب احمد بن عقیل الخطیب وزیر سیاحت ۔
32۔انجینئر خالدبن عبدالعزیز الفالح وزیر سرمایہ کاری۔
33۔فیصل بن فضل بن محسن الابراہیم وزیربرائے معیشت اور منصوبہ بندی
34۔جناب فہدبن عبدالرحمٰن بن داحس الجلاجل وزیر صحت
35۔جناب یوسف بن عبداللہ بن محمد البنیان وزیر تعلیم۔
شاہی احکام کے تحت طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی کو اعلیٰ عہدے کے ساتھ معاون وزیردفاع مقررکیاگیاہے۔