ریاض(ایجنسیاں):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل ہفتے کے روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے فون پر بات کی۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے” کی رپورٹ کے مطابق کال کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے بات چیت کے دوران مملکت اور الجزائر کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقع اور ان کی ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔