جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کی کوششوں کیخلاف چنئی اور مدورائی میں ایس ڈ ی پی آئی کا احتجاج

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 19, 2023
in دیار وطن
0
یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کی کوششوں کیخلاف چنئی اور مدورائی میں ایس ڈ ی پی آئی کا احتجاج
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چنئی( پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا تمل ناڈو نے مرکزی بی جے پی حکومت کا ملک میں یونیفارم سول کوڈ لانے کی کوشش کی مذمت میں چنئی اور مدورائی میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی جنر ل سکریٹری اے ایس عمر فاروق کی صدارت میں ہوئے اس احتجاج میں ریاستی سکریٹری اے کے کریم، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی رکن محمد رشید ، تاجر یونین کے نائب صدر محی الدین اور چنئی ضلعی عہدیداران اور کارکنا ن سمیت ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے میںشرکت کی۔ وی سی کے ، ایم ڈی ایم کے اور مئی 17تنظیم و پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک متنوع ملک ہے جس میں مختلف ثقافتی ، نسلی ، مذہبی اور لسانی گروہ آباد ہیں۔ وہ شادی سمیت زندگی کے طریقوں میں اپنے عقائد کی بنیاد پر اپنے رسم و رواج، رسومات اور قوانین کی پیروی کرتے ہوئے زندگی گذارتے آئے ہیں۔ ہندوستان کا آئین انہیں ایسا کرنے کا حق فراہم کرتا ہے۔ اس تناظر میں آر ایس ایس ایک ملک اور ایک زبان کے ساتھ اس ملک کو یک ثقافتی ملک بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مرکزی بی جے پی حکومت مختلف مذاہب، ذاتوں، نسلوں اور زبانوں کے لوگوں کے ملک میں یکساں سول کوڈ لانے کی کوشش کررہی ہے۔ مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت 2014میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یکساں سول کوڈ کے اپنے انتخابی وعدے کی طرف بڑ ھ رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے مودی حکومت نے سپریم کورٹ کے سابق جج پی ایس چوہان کی قیادت میں2016میں قائم کیے گئے 21ویں لاء کمیشن کے ذریعے منصوبہ بندی کا قدم اٹھایا ہے۔ اس وقت اس کے خلاف شدید احتجاج ہوا تھا۔ تاہم، لاء کمیشن نے اپنے دو سالہ مطالعہ کے بعد اگست 2018میں اپنی رپورٹ پیش کی ۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ یکساں سول کوڈ اس وقت ہندوستانی ریاست کیلئے نہ تو ضروری ہے اور نہ ہی مطلوب ہے۔ یہ مودی حکومت کیلئے ایک جھٹکا تھا۔ جہاں ہندوستان کے 21ویں لاء کمیشن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں یکساں سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے،ایسے میں 22ویں لاء کمیشن نے بھی یکساں سول کوڈ پر عوام سے رائے مانگی ہے۔
دریں اثناء مرکزی بی جے پی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ مانسوں اجلاس میں سول کوڈ بل کو پیش کرنے کا منصوبہ بھی بنار ہی ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت کے اس اقدام کے خلاف ہندوستان بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ تمل ناڈو میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام پارٹیوں نے ایک ساتھ یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل مدھیہ پردیش میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک ہی کنبہ میں دو قانون نہیں ہوسکتے اور سول کوڈ لانے کی بات کی ۔ جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا، اس ملک میں دو طرح کے سول قوانین کی پیروی نہیں کی جاتی ہے، بلکہ ہندوستان میں مختلف قسم کے قانونی طریقے کار پر عمل کیا جاتا ہے۔ مذاہب، ذاتوں، نسلوں کے ذریعے مختلف طریقوں کی پیروی کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی انتخابی سیاست کیلئے دو قوانین یعنی ہندو مسلم کے طور پر جھوٹ بولا ہے۔ یکساں سول کوڈ آر ایس ایس کا سیاسی ایجنڈا ہے۔ 21ویں لاء کمیشن نے بہت واضح طور پر کہا تھا کہ یکساں سول کوڈ ہندوستان کیلئے مناسب نہیں ہے،کیونکہ اگر یہ قانون متعارف کرایا جاتا ہے تو اس ملک میں رہنے والے لوگوں کے عقائد کے بنیاد پر زندگی کے طریقوں میں بہت سے مسائل پیدا ہونگے۔ اس لیے تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہوکر بی جے پی حکومت کے یکساں سول کوڈ کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے ۔ جو ملک کے تنوع کو تباہ کررہی ہے۔ اس طرح کی فرقہ وارانہ کارروائی کے خلاف سخت مخالفت کی جانی چاہئے اور مرکزی حکومت کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سب کو متحد ہونا چاہئے ۔ یکساں سول کوڈ متعارف کرانے کی مرکزی حکومت کی کوشش کے خلاف تمل ناڈو حکومت کو قانون ساز اسمبلی میں قرارد اد منظور کرنی چاہئے ۔ جیسا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستیں سول کوڈ کے حق میں قدم اٹھاتی ہیں تمل ناڈو حکومت کو بھی اسمبلی میں ایک قرارداد لانی چاہئے جو کہ ملک کے تنوع کو متاثر کرنے والے یکساں سول کوڈ کو متعارف کرانے کی مرکزی حکومت کی کوششوں کے خلاف دوسری ریاستوں کیلئے ایک مثال بنے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Tags: ایس ڈ ی پی آئیچنئیمدورائییونیفارم سول کوڈ
ShareTweetSend
Previous Post

سیما حیدر کی دوبارہ گرفتاری ممکن

Next Post

پیام انسانیت فورم کی جانب سے لکھنؤ جیل میں کی گئی شجرکاری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پیام انسانیت فورم کی جانب سے لکھنؤ جیل میں کی گئی شجرکاری

پیام انسانیت فورم کی جانب سے لکھنؤ جیل میں کی گئی شجرکاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In