ممبئی(ایجنسیاں):نوجوانی میں خودکشی کرنے والی اداکارہ تونیشا شرما کے انکل نے مقدمے سے متعلق کئی اہم انکشافات کردیے۔
میڈیا سے گفتگو میں تونیشا کے انکل پون شرما نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیزان خان کے دوسری عورتوں سے بھی تعلقات تھے۔پولیس سے ملاقات کے بعد میڈیا کے روبرو تونیشا کے انکل نے انکشاف کیا کہ مجھے اچھے سے یاد ہے کہ میری بھتیجی نے شیزان سے ملاقاتوں کے بعد حجاب پہننا شروع کردیا تھا۔پون شرما کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ملزم شیزان خان کے اور بھی عورتوں سے تعلقات تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو تمام زاویوں سے کیس کی تفتیش کرنی چاہیے، شیزان سے ملاقات کے بعد تونیشا بدل رہی تھی، اُس نے حجاب پہننا شروع کردیا تھا۔شیزان خان جو تونیشا شرما کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے، جو بدھ کو ختم ہوگیا لیکن عدالت نے ملزم کے ریمانڈ مزید 2 روز کی توسیع کردی۔تونیشا شرما جو ٹی وی شو علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں، ان کی موت کے اگلے ہی دن شیزان خان کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تونیشا کی موت سے 15 دن پہلے دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا تھا، دونوں کی واٹس ایپ چیٹ بھی کھنگالی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان جون سے دسمبر کے دوران 250 سے 300 صفحات پر مشتمل واٹس ایپ بات چیت ملی ہے۔پولیس کے مطابق شیزان خان کی خفیہ گرل فرینڈ سے ہوئی واٹس ایپ چیٹ جو ڈیلیٹ کی جاچکی ہے، اسے ریکور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پولیس نے شیزان سے خفیہ گرل فرینڈ سے ہوئی ڈیلیٹڈ چیٹ سے متعلق تفتیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہےتاکہ پتا چل سکے کہ پیغامات کیوں ڈیلیٹ کیے گئے اور ان کا تونیشا کی موت سے کیا تعلق ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیزان کی خفیہ گرل فرینڈ کا جلد پتا چل جائے گا اور پولیس اُس سے تفتیش بھی کرے گی۔
ادھرمہاراشٹرا پولیس نے 20 سالہ تونیشا شرما کی موت سے متعلق انکشاف کیا کہ اداکارہ نے خودکشی سے پہلے اپنی آخری بات چیت ساتھی اداکار شیزان خان سے کی تھی۔پولیس کے مطابق آنجہانی اداکارہ نے موت سے کچھ دیر پہلے ہی ملزم شیزان سے بات چیت کی تھی۔پولیس نے کیس سے متعلق نئے انکشافات شیزان خان کے ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع ملنے کے کچھ گھنٹے بعد کیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ شیزان خان جو 30 دسمبر تک ہماری تحویل میں ہیں، وہ کیس کی تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔پولیس اب تک کیس کی تحقیقات کے دوران 18 افراد کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اداکارہ نے خود کو پھانسی لگانے سے پہلے شیزان سے بات چیت کی تھی۔اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ تونیشا شرما اور شیزان خان کے درمیان اداکارہ کی موت سے 15 دن قبل بریک اپ ہوگیا تھا۔20 سالہ اداکارہ نے اپنے ٹی وی شو علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر خودکشی کی، جس کے اگلے ہی روز پولیس نے شیزان خان کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے پہلے عدالت سے 4 روز کا ریمانڈ حاصل کیا اور آج دن مکمل ہونے پر کورٹ سے مزید 2 دن کی تحویل لینے میں کامیاب رہی۔دوسری طرف تونیشا کے انکل پون شرما نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ شیزان خان کے دیگر عورتوں کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری بھتیجی شیزان خان سے ملاقاتوں کے بعد حجاب لینے لگی تھی، کیس کی تفتیش دیگر اینگل سے بھی ہونی چاہیے۔