نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے خاندانی ذرائع نے اُن کے روبصحت ہونے کی تصدیق کردی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں، انہیں جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، کینیڈا کے اسپتال میں ایک روز قبل اُن کی اینجوپلاسٹی ہوئی تھی۔ادھرصحت سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اب طبیعت قدرے بہتر ہے۔مولانا طارق جمیل نے اسپتال سے اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔
معروف عالم دین نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل اور احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے۔ طارق جمیل نے کہا کہ تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کی زیر نگہداشت رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا
اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے. تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا. مزید دعاؤں کی درخواست ہے. pic.twitter.com/4t0OrLzaOP
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 28, 2022
جائے گا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، کینیڈا کے اسپتال میں ایک روز قبل اُن کی اینجوپلاسٹی ہوئی تھی۔