ممبئی(یو این آئی/ ایجنسیاں)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کر دیا گہا ہے۔یشراج کے بینر تلے بننے والی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں پٹھان میں شاہ رخ خان ،دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم کا اہم کردار ہے۔ فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کر دیاگیا ہے۔ پٹھان کے ٹریلرکی شروعات جان ابراہم کے ساتھ ہوتی ہے، جو ایک دہشت گرد گروپ کا حصہ ہے۔ جان کی ٹیم کانٹریکٹ پر کام کرتی ہے اور ان کا اگلا نشانہ ہندوستان ہے۔ ملک کو بچانے کے لئے اسپائی ایجنٹ شاہ رخ خان کو بلایا جاتا ہے ، جو جیل میں سزاکاٹ رہا ہے ۔ اس مشن پر مستعد پٹھان کی ملاقات اپنے جیسے دوسری اسپائی ایجینٹ دیپیکا پادوکون سے ہوتی ہے، جو مشن کے لئے پٹھان کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتی ہے، لیکن پٹھان کو اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
Mehemaan nawaazi ke liye #Pathaan aa raha hai, aur pataakhen bhi saath laa raha hai! 💣💥 #PathaanTrailer out now!
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 10, 2023
Releasing in Hindi, Tamil and Telugu on 25th January 2023.@deepikapadukone | @thejohnabraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/npbZ0WFQjx
شاہ رخ خان کے فوری بعد دو منٹ سے بھی کم وقفے کے دوران جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹریلر جاری کیا۔تینوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ہی منٹس میں فلم کے ٹریلر کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔
اس سے قبل 9 جنوری کو شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج 11 بجے فلم کا ٹریلر لانچ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایکشن اور سسپینس سے بھرپور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار بھی ہوچکی ہے۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ خان ، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہیم کے علاوہ ڈمپل کپاڑیہ اور آشوتوش رانا کا بھی اہم کردار ہے۔ یہ فلم 25جنوری کو ہندی ،تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی ۔