جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

شہباز- زرداری ملاقات،حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 10, 2024
in خاص خبریں
0
شہباز- زرداری ملاقات،حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، دونوں جماعتوں نے مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت سازی کےلیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کی نمبر گیم پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان آزاد ارکان سے رابطے کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے دروان وزیراعظم کون ہوگا، اس پر ابھی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کے ایجنڈے پر نمبر گیم پوری ہونے کے بعد بات ہوگی۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری آج ہی لاہور پہنچے تھے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں مریم نواز اور شہباز شریف کے ہمراہ وکٹری اسپیچ کے دوران نواز شریف نے آصف زرداری اور اتحادیوں کو مل کر چلنے کا پیغام دے دیا۔نواز شریف نے شہباز شریف کو آصف زرداری، فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے آج ہی ملاقات کا ٹاسک دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں، سیاستدان، پارلیمنٹ، افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں۔نواز شریف نے کہا کہ جسے بھی مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہو یا آزاد امیدوار، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہم نے ماضی میں بھی پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی آنکھوں میں خوشی کی لہر اور چمک دیکھ رہا ہوں، اس ملک میں ایک روشن تبدیلی آنی چاہیے، مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ملک کو بھنور سے نکالنے کی تدبیر کرنا ہمارا فرض ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں،یہ آصف زرداری،فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے کم از کم 10 سال چاہیے، روشنیاں پھر لوٹ آئیں گی، بے امنی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، آپ لوگوں کی آنکھوں میں چمک دیکھ رہا ہوں، آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہا ہوں، یہ چمک کہہ رہی ہے کہ میرے پاکستان کو سنوار دو، یہ چمک کہہ رہی ہے کہ ہماری زندگیوں میں روشن تبدیلی آنی چاہیے، یہ چمک پاکستان کو بہت خوب صورت ملک دیکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، معاملات طے کرنے ہوں گے، کسی سے موازنہ نہیں کرنا چاہتا، خوشی کی بات ہوتی اگر ہمیں پورا مینڈیٹ ملتا۔ سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں دنیا اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں اور مسائل حل کریں گے، یہ میری اور اسحاق ڈار کی ذمہ داری نہیں، یہ سب کا پاکستان ہے، سب کو مل بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہیے، آپ کی زندگیوں کا سوال ہے، نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے، یہ عام بات نہیں، ہمیں سنجیدگی سے اس بات کو لینا چاہیے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنا چاہیے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت کسی قسم کی لڑائی افورڈ نہیں کر سکتا، جو پاکستان آج دنیا میں منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا، اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے وہ مقام حاصل نہ کر سکا، آپ کے پاس نیوکلیئر پاور ہے، کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

Tags: آصف علی زرداریبلاول بھٹوشہبازلاہور
ShareTweetSend
Previous Post

مولانا فضل الرحمٰن سمیت پاکستان کی کئی بڑی شخصیات کو الیکشن میں ہار کا سامنا

Next Post

رابڑی اور ان کی بیٹیوں کو عبوری ضمانت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
رابڑی اور ان کی بیٹیوں کو عبوری ضمانت

رابڑی اور ان کی بیٹیوں کو عبوری ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In