بھوپال (یو این آئی) وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل ہفتہ کی صبح تقریباً تین وزراء کو شامل کرتے ہوئے اپنی کابینہ میں توسیع کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے جمعہ کی شام دیر گئے راج بھون میں گورنر منگو بھائی پٹیل سے ملاقات کی اور انہیں کابینہ میں توسیع کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ گزشتہ تین چار روز سے کابینہ میں توسیع کے حوالے سے تذکرہ تھا۔ آج سرکاری طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے وزراء کی تقریب حلف برداری ہفتہ کی صبح 9.45 بجے راج بھون میں ہوگی۔
وزارتی عہدوں کے لیے جن لیڈروں کے ناموں پر ذکر چل ہرہا ہے ان میں وِندھیا انچل سے راجندر شکل، مہا کوشل انچل سے گوری شنکر بسین اور بندیل کھنڈ انچل سے راہل لودھی شامل ہیں۔ کچھ دیگر ایم ایل اے کے نام بھی زیر بحث ہیں۔ریاست میں آنے والے نومبر-دسمبر مہینے میں اسمبلی انتخابات کی تجویز ہے۔ تاہم ابھی تک انتخابی شیڈول طے نہیں ہوا ہے۔