پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

شعبہ عربی اے ایم یو میں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی لیکچر

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 14, 2023
in دیار وطن
0
شعبہ عربی اے ایم یو میں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی لیکچر
0
SHARES
42
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ: شعبہ عربی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جشن یوم آزادی کے موقع پر ـ’’سامراجیت، تحریک آزادی اورہندوستانی سماجیات کے ادبی و لسانی تناظر‘‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ صدر شعبہ عربی پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی کی دعوت پر شعبہ تاریخ ،اے ایم یوکے استاد پروفیسر پرویز نذیر نے پر مغز خطبہ پیش کیا۔ صدر شعبہ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں جنگ آزادی کی تحریک کے تاریخی پس منظر اورزمینی سطح پر کارفرما مختلف عوامل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرسید احمد خاں نے رسالہ تہذیب الاخلاق کے اجراء اور’’ اسباب بغاوت ہند‘‘ کی تصنیف کے ذریعہ سامراجیت کامقابلہ کیا۔ملک کی آزادی میںعلی برادران کی خلافت تحریک،جرمنی میں غدر پارٹی اور برلن کمیٹی کی خدمات، افغانستان میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ، مولانا برکت اللہ بھوپالی اورچمپک رمن پلئے کی عبوری حکومت، تحریک ریشمی رومال،مٹھیا تحریک ،راجہ رام موہن رائے کے جاری کردہ مرآۃ الاخبار، مولانا ابوالکلام آزادکے نیرنگ عالم، الھلال،البلاغ، الجامعۃ اور عربی زبان وادب کے مشہور شاعر مولانا فضل حق خیرآبادی کی عربی شاعری ’’ الثورۃ الھندیۃ‘‘ کے علاوہ علامہ زین الدین ملیباری کی کتاب ’’تحفۃ المجاہدین‘‘ نقوش جاوداں کا درجہ رکھتے ہیں۔صدر شعبہ نے جنگ آزادی کے سلسلہ میں انڈین نیشنل کانگریس اور مصر کی وفد پارٹی کے باہمی تعاون کا بھی ذکر کیا جس کی نمائندگی سنہ ۱۹۳۹ء کے پریپوری سیشن میں نظر آتی ہے۔ یہ زاوئے ادبیات کی بین موضوعاتی تفہیم میں معاون ہوتے ہیں۔ مہمان مقرر پروفیسر پرویز نذیر نے اپنے خطاب میں خاص طور سے عربی زبان وادب کا تاریخ سے گہرے رشتہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے سامراجیت کو نشاۃ ثانیہ سے جوڑتے ہوئے ’’گولڈ، گلوری، گاڈ‘‘ (دولت، سیاسی نمود اور کلیسا) کے مثلث کو ہندوستان کو قید غلامی میں لانے کا بنیادی حربہ بتایا اور استعماری طاقتوں کے مظالم اور ہندوستانی عوام کی بے حسی ولاغری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں نے اپنی طاقت کی زور پر ہندوستانیوں کی سوچنے وسمجھنے کی صلاحیتوں کو کمزور کردیا تھا ، یہاں کے عوام مختلف ریاستوں وطبقات میں منقسم تھے ، انگریزوں نے تجارت کی غرض سے یہاں کے عوام کو کمزور کرنا شروع کردیا اور یہاں سے قیمتی اشیاء اور دوسرے نوادرات اپنے ملک میں پہونچانا شروع کردیا جس سے یہاں کی مصنوعات کمزور پڑ گئیں، نیز ہندوستانی عوام کو سیاسی وسماجی ، واقتصادی طور پر ذہنی غلام بنادیا تھا ۔ ایسے حالات میں اس وقت کے نباض اور دانشوروں نے ہندوستانی عوام کے لئے نشأۃ ثانیہ کا خواب دیکھا جن میں شیر میسور ٹیپو سلطان شہید ، مولانا ابوالکلام آزاد،سرسید احمد خاں، حاجی شریعت اللہ، راجہ رام موہن رائے اور دیگر شخصیتوں اور تاریخ میں معروف تحریکوں اور اداروں نے عوامی بیداری کے ذریعہ بڑی خدمات انجام دیں۔ مرأۃ الاخبار کے ذریعہ لوگوں کو ذہنی واقتصادی غلامی زنجیروں سے آزاد کرانے کی مہم چھیڑی گئی،سرسید احمد خاں نے انگریزی تعلیم کو لازم قرار دیا کہ اسی زبان کے ذریعہ ہم دشمنوں کا مقابلہ کرکے طاقتور ومظبوط ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے خاص طور سے جدید تعلیم اور علی گڑھ تحریک کا ذکر تے ہوئے کہا کہ سرسید احمد خاں نے سائنٹفک سوسائٹی کے ذریعہ نئی روشنی اور بیداری لاتے ہوئے ہندوستان کی آزادی میں بہت بڑا کردار اداکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے شائع ہونے والے’’ پیسہ اخبار‘‘ نے پہلی بار ’’جنگ آزادی‘‘ کے لفظ کا استعمال کیا۔ انگریزوں سے آزادی حاصل کے لئے عوامی جذبات کو فروغ دینے میں اس اخبار کا بنیادی کردار رہا ہے۔
مہمان خصوصی پروفیسر محمد اظہر، ڈین، انٹرنیشنل اسٹڈیز فیکلٹی اور صدر شعبہ علوم مغربی ایشیاء ، اے ایم یو نے اپنے خطاب میں صدر شعبہ عربی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی مسرت ہے کہ شعبہ عربی یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر اس نوع کے خطاب کا اہتمام کر رہا ہے جس سے ہمارے طلبہ تاریخ کے بہت خوابیدہ گوشوں سے روبرو ہوتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور سے مولانا فضل حق خیرآبادی، مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی، سرحدی گاندھی، مولانا ابولکلام آزاد اورسرسید احمد خاں کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخصیتیں ہیں جن کے بغیر ہندوستانی عوام ذہنی وسیاسی غلامی سے آزادی حاصل نہیں کرسکتی تھی، آج ہم لوگوں پر ان کے احسان عظیم ہیں۔
صدر جلسہ پروفیسر عارف نذیر، ڈین، فیکلٹی آف آرٹس نے اپنے صدارتی کلمات میں صدر شعبہ عربی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں مختلف زبانوں کا نہایت اہم کردار رہا ہے، انہوں نے بھارتیندو ہرش چندر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک قصہ ’’ بھارت دور دشا ‘‘ کے نام سے لکھا تھا جس نے ہندوستانیوں کو خواب غفلت سے جگانے کا کام کیا ، نیز اس نے انگریزوں کے خلاف آواز بلند کرکے جنگ آزادی میں اہم کردار اداکیا ۔ بھارتیندوہرش چندر نے قرآن کا جزوی ترجمہ بھی کیا۔ انہوں نے جئے شنکر پرشاد، میتھلی شرن گپتا اور شیام لال گپتا پارشد کے کارناموں کا ذکر کیا جو قومی یکجہتی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کامائنی اوربالابودھنی جیسی تخلیقات اوررسائل نے خواتین کی ذہن سازی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کے عکس جھانسی کی رانی جیسے کردار میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں شعبہ کے تمام اساتذہ، طلباء وریسرچ اسکالر موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز صدیق احمد ( ریسرچ اسکالر) کے تلاوت کلام پاک سے ہوا اور شکریہ کے کلمات شعبہ کے استاد ڈاکٹر عرفات ظفر نے ادا کئے۔

Tags: اے ایم یوجشن یوم آزادیشعبہ عربی
ShareTweetSend
Previous Post

گلزار احمد اعظمی شدید علیل ،اسپتال داخل

Next Post

اینگلوعربک اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب کاانعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اینگلوعربک اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب کاانعقاد

اینگلوعربک اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب کاانعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In