ممبئی: جمعیۃ علما ہند کے ارشد مدنی گروپ کے قانونی امداد کمیٹی کے چیف اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے سربراہ گلزار احمد اعظمی ان دنوں شدیدطور پرعلیل ہیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ 89سالہ گلزار اعظمی 1954ءسے جمعیت سے وابستہ ہیں یعنی 69سال سے جمعیۃ علماء کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جو مسلمانوں کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق فی الحال ان کی طبیعت ناساز ہے اور علاج کیلئے مسینا اسپتال ممبئی میں داخل کئے گئے ہیں۔اس کی اطلاع جمیعت کے سرگرم رکن سراج الدین خان ممبئی نے دی ہے،جمعیتہ علماء ارشد مدنی اور دیگر تنظیموں نے صحت کے لیے اپیل کی یے۔