اتوار, فروری 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مستحکم جمہوری نظام معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے:اوم برلا

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 16, 2024
in خاص خبریں
0
جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہیں: اوم برلا
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی 16 فروری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یشو بھومی کنونشن سینٹر، دہلی میں خشک میوہ جات اور گری دار میوے کی نمائش اور تجارتی کانفرنس "میوا انڈیا 2024” کے افتتاح کے موقع پر اے سی آر اے ڈبلیو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کی طرف سے پہلی بار منعقد کی جا رہی کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں 20 ممالک اور ہندوستان کی کئی ریاستوں سے تقریباً 3000 شرکاء بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں جو اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے دوران تبادلہ خیال اور اطلاعات کا تبادلہ ہندوستان کے خشک میوہ جات کے شعبے کو آگے لے جانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان میں خشک میوہ جات کی صنعت آمدنی اور روزگار بڑھانے کے لیے ایک بڑی صنعت ہے۔ ان مصنوعات کی پروسیسنگ اور پیکنگ میں ہزاروں لوگ شامل ہیں، جس سے ملک میں تجارت اور صنعت کا معیار بلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی انتھک کوششوں اور تکنیکی اختراعات سے ہندوستان اس صنعت میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
مسالوں کے پروڈیوسر کے طور پر ہندوستان کی بھرپور تاریخ کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے عالمی مارکیٹ میں ملک کی غالب پوزیشن کا ذکر کیا۔ ہندوستان کی آب و ہوا اور جغرافیائی تنوع کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کونسل سے کہا کہ وہ ہندوستان کو خشک میوہ جات کا ایک اہم مرکز بنانے کی کوششیں کرے جس سے ملک میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے اس کام کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مستحکم جمہوری نظام کو معاشی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مسٹر برلا نے ہندوستان میں تیزی سے ہونے والی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی ترجیحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے 25 برسوں میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ، قابل اور خوشحال ملک بنانا ہے۔مسٹر برلا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ گزشتہ برسوں کی کامیابیوں نے عالمی سطح پر ایک اہم اقتصادی طاقت کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن مضبوط کی ہے۔

Tags: اوم برلااے سی آر اے ڈبلیو کونسلتجارتی کانفرنسلوک سبھامیوا انڈیا 2024"یشو بھومی کنونشن سینٹر
ShareTweetSend
Previous Post

پنجاب میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

Next Post

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In