چنئی(یو این آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو اتوار کے روز دوسری بار دراوڈا منیترا کزگھم (ڈی ایم کے) کا صدر منتخب کیا گیا۔ڈی ایم کے جنرل کونسل کی میٹنگ میں متفقہ طور پر مسٹر اسٹالن کو دوسری بار پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ وزیر زراعت دورائی مروگن کو دوبارہ جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا۔
کونسل میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے پارٹی ایم پی کنی موژی کو ترقی دے کر پارٹی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایم کے کی جنرل کونسل میٹنگ میں پارٹی لیڈر دورائی مروگن کو پارٹی جنرل سکریٹری اور ٹی آر بالو کو خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔کوآپریٹیو کے وزیر آئی پیریاسامی، اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے پونموڈی، سابق مرکزی وزیر اے راجہ اور ایم پی انتھیور سیلوراج کو بھی ترقی دی گئی ہے۔سابق وزیر سبولکشمی جگدیسن نے حال ہی میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ محترمہ کنی موژی کو ڈپٹی سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔