اتوار, جون 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بزرگ صحافی رضوان اللہ فاروقی کا انتقال

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 9, 2022
in آئینہ شہر
0
بزرگ صحافی رضوان اللہ فاروقی کا انتقال
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی۔ (سہیل انجم) بزرگ صحافی، شاعر، مترجم اور متعدد کتب کے مصنف رضوان اللہ فاروقی کا آٹھ اکتوبر بروز ہفتہ نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 91 سال تھی۔ پسماندگان میں چار بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے۔ وہ کچھ دنوں سے علیل چل رہے تھے۔ انھوں نے ہفتے کی صبح تقریباً نو بجے آخری سانس لی۔ سینئر صحافی سہیل انجم کے مطابق رضوان اللہ فاروقی کے نواسے محمد طارق نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کو سانس لینے میں دشواری تھی۔ کمزوری بھی بہت زیادہ ہو گئی تھی۔ ان کی تدفین ہفتے کی سہ پہر تین بجے شاہین باغ، اوکھلا کے قبرستان میں ہوئی جس میں موسم کی خرابی اور مسلسل بارش کے باوجود علاقے کے اہل علم نے شرکت کی۔
رضوان اللہ نے اپنی صحافت کا آغاز آزادی سے قبل کلکتہ کے روزنامہ ’’عصر جدید‘‘ سے کیا تھا۔ بعد میں وہ اخبار کے نیوز ایڈیٹر ہوئے۔ انھوں نے احمد سعید ملیح آبادی کے اخبار روزنامہ ’’آزاد ہند‘‘ میں بھی ایک عرصے تک کام کیا تھا۔ انھوں نے ان دونوں اخباروں میں مختلف حیثیتوں میں خدمان انجام دی تھیں۔ اسی دوران انھوں نے کلکتہ میں واقع امریکی سفارت خانے کے دفتر یو ایس آئی ایس میں جزوقتی کام شروع کر دیا تھا۔ 1975 میں دہلی میں واقع امریکی سفارت خانے میں اردو ایڈیٹر کے طور پر ان کا تقرر ہوا۔ جہاں انھوں نے 1992 تک اردو ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سبکدوش ہونے سے کچھ پہلے انھوں نے ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں اپنا مکان تعمیر کرایا اور پھر وہیں منتقل ہو گئے۔
رضوان اللہ فاروقی نے اپنی پوری زندگی اردو صحافت کی خدمت میں گزاری۔ اس عمر میں بھی ان کی تصنیفی سرگرمیاں جاری تھیں۔ کلکتہ کی صحافت پر ان کی کتاب ’’کلکتہ کی اردو صحافت اور میں‘‘ کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ 2020 میں ان کی خود نوشت ’’اوراق ہستی‘‘ شائع ہوئی جو 488 صفحات پر مشتمل ہے۔ جبکہ اسی سال یعنی 2022 میں ان کی کتاب ’’تبصرات کتب‘‘ منظر عام پر آئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی دیگر کتب میں بے ادبیات، اوراق مصور، متاع سحر، ہمارے گاؤں ہمارے لوگ اور عکس خیال قابل ذکر ہیں۔ جبکہ انگریزی میں چھ کتابیں شائع ہوئیں۔ وہ اردو، انگریزی اور فارسی میں شاعری کرتے تھے۔ انھوں نے امریکی سفارت خانے سے شائع ہونے والے رسالے ’’اسپین‘‘ کے لیے طویل عرصے تک مضامین کے ترجمے کیے اور انگریزی ہفت روزہ ’’ملی گزٹ‘‘ میں کالم لکھے۔ ان کے سب سے چھوٹے بھائی پروفیسر فیضان اللہ فاروقی کا 2020 میں کرونا وبا میں انتقال ہوا۔ وہ جے این یو سے عربی کے پروفیسر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ڈاکٹر زہرا فاروقی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی میں استاد ہیں۔ شمس الرحمن فاروقی آپ کے چچا زاد بھائی تھے۔
رضوان اللہ فاورقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سہیل انجم نے کہا کہ ان کا انتقال اردو صحافت اور زبان و ادب کا ناقابل تلافی نقصان تو ہے ہی میرا ذاتی نقصان بھی ہے۔ انھوں نے تنگ دستی کو گوارہ کیا لیکن اپنے اصولوں سے سمجھوتہ گوارہ نہیں کیا۔ انھوں نے وہی لکھا جسے سچ سمجھا۔ انھوں نے کبھی اس کی پروا نہیں کی کہ ان کی تحریروں سے حاکمان وقت کی جبینیں شکن آلود ہو جائیں گی۔ ان کا انتقال اردو صحافت کا ایک بڑا خسارہ ہے۔

Tags: ’’اسپین‘‘بزرگ صحافیرضوان اللہکلکتہ کی صحافت
ShareTweetSend
Previous Post

اسٹالن دوسری بار ڈی ایم کے کے صدر منتخب

Next Post

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ترجمان کیخلاف مقدمہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ترجمان کیخلاف مقدمہ

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ترجمان کیخلاف مقدمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 21, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In