اتوار, فروری 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جیلوں کی صورت حال پرعدالت عظمیٰ کی تشویش

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 30, 2022
in آئینہ شہر, دیار وطن
0
غیر شادی شدہ خواتین بھی قانونی اسقاط حمل کی حقدار: سپریم کورٹ
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انسانی حقوق کے معروف کارکن گوتم نولکھا کی عرضی پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے’ پرائیوٹ جیل’ تعمیرکا مشورہ دیا

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):سپریم کورٹ نے ملک میں جیلوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہےکہ ملک میں کارپوریٹ کمپنیوں کی مدد سے بڑے پرائیوٹ جیل تعمیر کیے جائیں۔ جرمن خبررساں ادارہ ڈوئچ ویلے کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے جیلوں کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیدیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اختراعی مشورہ دیاہے۔
جسٹس کے ایم جوزف کی صدارت والی بنچ نے ملک میں پرائیوٹ جیلوں کی تعمیر کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے بڑے کارپوریٹ گھرانے اپنی ‘کارپوریٹ سماجی ذمہ داری’ کے تحت پرائیوٹ جیلیں تعمیر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ”ملک میں جیلوں کے بارے میں مطالعات کیے گئے ہیں۔ زیر سماعت مقدمات سے متعلق الزامات میں بند قدیوں کی تعداد تشویش ناک حد تک زیادہ ہے۔ جیلوں کی تعمیر کسی بھی حکومت کی سب سے کم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وہ ہسپتال بنواتی ہیں، وہ اسکول بنواتی ہیں لیکن جیلوں کی تعمیر پر توجہ نہیں دیتیں۔‘‘
عدالت عظمٰی کا کہنا تھا،”یورپ میں پرائیوٹ جیلوں کا تصور موجود ہے۔ وہاں نجی ذمہ داری کا تصور ہے۔ ہمارے یہاں بھی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری موجود ہے۔ اگر آپ انہیں خاطر خواہ ترغیب دیں تو وہ جیلیں بناسکتے ہیں۔ کیونکہ آپ نہیں چاہتے کہ اس کے لیے سرکاری خزانے کا استعمال کیا جائے۔‘‘
عدالت نے یہ تبصرہ انسانی حقوق کے معروف کارکن گوتم نولکھا کی ایک عرضی پر سماعت کے دوران کیا۔ گوتم نولکھا نے خرابی صحت کی بنیاد پر عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں ممبئی کے تلوجلا جیل سے گھر میں منتقل کرکے نظر بند کردیا جائے۔ عدالت نے بہر حال ان کے میڈیکل رپورٹ پر غور کرتے ہوئے انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ نولکھا کو آنتوں کا کینسر ہے۔
گوتم نولکھا کے وکیل اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے بتایا کہ ایک تو جیلیں گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہیں اور وہاں مریضوں کے علاج کے صرف آیوروید یعنی دیسی طریقہ علاج کے ڈاکٹر دستیاب ہیں۔
جسٹس جوزف نے جیلوں کی ابتر صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم قیدیوں کی زندگیوں کو غیر انسانی نہیں بناسکتے، حالانکہ اس وقت قیدیوں کے مقابلے میں جانوروں کا علاج کہیں زیادہ بہتر طور پر ہورہا ہے۔‘‘
جسٹس جوزف کا کہنا تھا کہ جیل کے ضابطے کے مطابق زیر سماعت قیدیوں اور مجرم قرار دیے گئے قیدیوں کو ایک ساتھ نہیں رکھا جاسکتا۔ اور جیلوں کا نظام اتنا خراب ہے کہ وہاں ہمیشہ ایک دوسرے سے انتقام لینے کا رجحان رہتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”اگر آپ نے کبھی جیل کا دورہ کیا ہو تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہاں ہر طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، لوگوں کے ساتھ جبراً جنسی زیادتیاں تک کی جاتی ہیں۔ اس سے سسٹم کے خلاف انتقام لینے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔‘‘
سپریم کورٹ نے پرائیوٹ جیلیں تعمیر کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، ”کارپوریٹ گھرانے پرائیوٹ جیل تعمیر کرنے کے بعد حکومت کے حوالے کردیں گے اور اس کے بدلے میں وہ انکم ٹیکس میں رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے ایک نیا تصور ابھرے گا، یعنی پیشگی ضمانت سے پیشگی جیل کا تصور۔‘‘
انہوں نے سویڈن اور ناروے کے جیلوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے جیل انتہائی خوبصورت ہیں۔ وہاں کی جیلیں کسی ہوٹل کی طرح ہیں۔ کمروں کے ساتھ منسلک باتھ روم ہوتا ہے، ٹی وی ہوتا ہے اور قیدیوں کو تمام طرح کی ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Tags: پرائیوٹ جیلجیلعدالت عظمیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

یوکرین کے چار خودمختار علاقوں کوروس میں ضم کرنے کا اعلان

Next Post

۔۔۔ مودی جلسہ سے خطاب کیے بغیر واپس لوٹ گئے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
۔۔۔ مودی جلسہ سے خطاب کیے بغیر واپس لوٹ گئے

۔۔۔ مودی جلسہ سے خطاب کیے بغیر واپس لوٹ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In