اتوار, فروری 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

یونیفارم سول کو ڈ سے متعلق سروے بے بنیادوفرضی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 13, 2023
in دیارِ ملت
0
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:وزیر اعظم مرکزی وزاء اور ہندو فرقہ پرست عناصر کے بیانات نیز الیکٹرانک میڈیا کے مباحث اور نام نہاد سروے کے ذریعہ یہ تأثر دیا جارہا ہے گویا یونیفارم سول کو ڈ کا نشانہ صرف مسلمان ہی ہوں گے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا احساس ہے کہ یہ تأثر اس لئے پیدا کیا جارہا ہے تاکہ سماج کو ہندو مسلم میں تقسیم کرکے انتخابی فوائد حاصل کئے جاسکیں ۔
بور ڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ اور یونیفارم سول کوڈ ڈرافٹنگ کمیٹی کے سربراہ سوشیل مودی کا یہ بیان کہ شمال مشرقی ریاستوں کے قبائلی اور عیسائی فرقہ کے لوگ اس سے مستثنیٰ ہوں گے اور اتراکھنڈ ریاستی کمیٹی کا ڈرافٹ مسودہ بھی اسی کی نشاندہی کررہا ہے۔
انہوں نے آگے کہا کہ ایک بڑے نیوز چینل، نیوز-18 نے اپنے ایک سَیمپل سروے کے ذریعہ یہ دعویٰ کیاہے کہ مسلم خواتین کی 67 فیصد آبادی یو سی سی کی حمایت کررہی ہے، وہ شادی، طلاق، وراثت اور بچے کو گود لینے کے معاملے میں پورے ملک میں یکساں قانون کے حق میں ہے۔ قطع نظر اس کے کہ یہ سروے کتنا مستند اور حقیقی ہے، سَیمپل سروے کا سائز اور طریقۂ کار اس کھوکھلے دعویٰ کی حقیقت کو بے نقاب کردیتا ہے۔ 8035 خواتین سے ملک کی 25 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یہ سروے کیا گیا، جس میں چینل کے مطابق ناخواندہ سے گریجویٹ اور 18 سے 65 سال کی عمر کی خواتین شامل ہیں۔ یعنی ہر ریاست سے محض 321 خواتین نے اس میں شرکت کی۔ ظاہر ہے اتنی قلیل تعداد اور اس میں بھی ہر عمر اور لیاقت کی شمولیت اس بڑے اعلان کو غیر معتبر ثابت کرنے کے لئے کافی ہے- اس پر مستزاد چینل کا جانبدارانہ رویہ،اس پورے سروے ہی پر سوالیہ نشان لگادیتا ہے۔
ڈاکٹر الیاس نے آگے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد اور فرضی سروے کرنے والے چینلز کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب 21ویں لا کمیشن نے یوسی سی کا مسئلہ اٹھایا تھا، اس وقت آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی آواز پر چار کروڑ تراسی لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اس کے خلاف ایک یادداشت لا کمیشن میں داخل کی تھی، جس میں اکثریت (دو کروڑ تراسی لاکھ سے زائد) خواتین ہی کی تھی۔ مزید برآں ملک کی تقریباً ہر ریاست اور ہر بڑے شہر میں لاکھوں خواتین نےاس کے خلاف مظاہرہ کرکے اعلان کیا تھا کہ مسلمانوں کو شریعت اسلامی میں کسی بھی قسم کی مداخلت منظور نہیں ہے۔
اس طرح کےبے بنیاد، غیر مستند اور فرضی سروے کرواکر یہ چینلز ملک کے ارباب حل و عقد اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش کررہے ہیں، حالانکہ اس سے بالآخر ان کی ہی ہوا خیزی ہوگی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ملک کے ارباب حل و عقد اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس طرح کے بے بنیاد، غیر مستند اور گمراہ کن سروے سے ہرگز بھی متأثر نہ ہوں۔ ہندوستانی مسلمان اپنی شریعت میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو ہرگز بھی قبول نہیں کریں گے۔ یونیفارم سول کوڈ نہ صرف ملک کی تکثیری حیثیت اور تنوع کے خلاف ہے بلکہ ملک کے اتحاد، یکجہتی اور سالمیت کے لئے بھی سخت نقصاندہ ہے۔

Tags: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈسروےیونیفارم سول کو ڈ
ShareTweetSend
Previous Post

راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کارکنوں نے کیا ’’مون ستیہ گرہ ‘‘

Next Post

یکساں سول کوڈ ناکا نفاذ آسان نہیں :حاجی فہیم صدیقی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یکساں سول کوڈ ناکا نفاذ آسان نہیں :حاجی فہیم صدیقی

یکساں سول کوڈ ناکا نفاذ آسان نہیں :حاجی فہیم صدیقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In