لکھنؤ:راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کارکنوں اور عہدیداروں نے ’’مون ستیہ گرہ ‘‘ کیا ۔ سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی بحالی کے مطالبے اور ان کی طرف سے مرکزی حکومت کے خلاف اٹھائے جانے والے مسائل کی حمایت میں ریاستی عہدیداروں اور کارکنوں نے گاندھی بھون آڈیٹوریم کے سامنے واقع شہید اسمارک پر برج لال کھابری کی قیادت میں مون ستیہ گرہ کا اہتمام کیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر برج لال کھابری کی قیادت میں بدھ کو صبح 11 بجے گاندھی بھون کے سامنے شہیداسمارک پر مون ستیہ گرہ کا انعقاد کیا گیا۔
کانگریس لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنا عوامی گراف بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خاص طور پر مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کے ووٹ بینک پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس درمیان صوبائی صدر بر ج لال کھابری نے کہا راہل گاندھی کے خلاف سازش ہو رہی ہے ۔ لیکن ہم راہل گاندھی کے سپاہی ہیں ان کے خلاف ہو رہی ہر سازش کا جواب دیاجائے گا ۔سچ اور جھوٹ کی اس جنگ میںآخر کار جیت سچ کی ہوگی۔اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری تو قیر عالم،پر مو د تیواری ، مونا سنگھ ،سابق وزیر نسیم الدین صدیقی، ریجنل صدر نکل دوبے، انچارج دنیش سنگھ ، ریاستی خزانچی شیو پانڈے ، محمد شمیم خان ،سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکن مو جود تھے ۔