بدھ, ستمبر 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی میں ”ڈیجیٹل اسپیس میں صنفی مساوات اور خواتین کاتحفظ“ کے موضوع پرسمپوزیم

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 15, 2023
in دیار وطن
0
مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی میں ”ڈیجیٹل اسپیس میں صنفی مساوات اور خواتین کاتحفظ“ کے موضوع پرسمپوزیم
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(پریس نوٹ) صنفی مساوات کی اگر بات کی جائے تو انصاف ، مساوی یافت اور مساوی مواقع کا حصول اس میں شامل ہیں۔ سماج میں صنفی انصاف ہونا چاہیے۔ آج کے دور میں ہر کوئی سوشیل میڈیا پر متحرک ہے لیکن سائبر سیکوریٹی میں نقائص سے بالخصوص خواتین کے خلاف سائبر جرائم اور ٹھگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ عمومی طور پر خواتین کے خلاف جرائم میں قریبی رشتہ دار ہی ملوث ہوتے ہیں۔ اس لیے احتیاط ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید ثمین فاطمہ، بانی رجسٹرار، انوراگ یونیورسٹی نے کل شام مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں منعقدہ سمپوزیم ”ڈیجیٹل اسپیس میں صنفی مساوات اور خواتین کاتحفظ“ میں کیا۔ سمپوزیم کا یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیمات نسواں کے زیر اہتمام، انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر، میوزک کلب، ڈراما کلب، فلم کلب اور ادبی کلب کے اشتراک سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے سلسلے میں انعقاد عمل میں آیا تھا۔ پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر نے صدارت کی۔

پروفیسر عین الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو یونیورسٹی تعلیم کے حصول کا انتہائی محفوظ ادارہ ہے۔ خواتین کے مسائل عالمی نوعیت کے ہیں۔ لڑکیاں ہو یا لڑکے ٹیکنالوجی کو محفوظ انداز میں استعمال کریں۔ سماج میں سائبر سیکوریٹی کے متعلق شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ انٹرنیٹ پر بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ہمیں اس پر نظر رکھنی چاہیے کہ اس سے محفوظ انداز میں استفادہ ہو۔ نئی ٹکنالوجی کے باعث مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیاری حاصل ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فرزانہ خان، پروگرام ہیڈ، مائی چوائس فاﺅنڈیشن نے کہا کہ جرائم اب آن لائن کیے جارہے ہیں۔ ان کی شکار بڑے پیمانے پر خواتین ہو رہی ہیں۔ جب لڑکیوں میں تعلیم کی کمی ہو تی ہے تو کم عمری کی شادی کا تناسب بڑھ جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر مسائل میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے بڑے پیمانے پر شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ جناب محمد عارف علی خان، چیف فارنسک انالسٹ، ایس وی پی، نیشنل پولیس اکیڈیمی، حیدرآباد نے کہا کہ کویڈ کے دور میں خواتین پر کے خلاف جرائم میں اضافہ دیکھا گیا۔ حالانکہ ان کے حفاظتی اقدامات میں بھی اضافہ ہوا لیکن سائبر کرائم کے ذریعہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ لڑکیوں کو عمومی طور پر سائبر کرائم کی شکایت کس طرح اور کہاں کی جائے معلوم نہیں ہوتا اس لیے بھی ان جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ پروفیسر آمنہ تحسین، کوآرڈینیٹر پروگرام و صدر شعبہ نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر شبانہ کیسر، اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ جناب عاطف عمران ، اسلامک اسٹڈیز کی قرأت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ثقافتی پروگرام ”شامِ موسیقی“ کا بھی کل شام انعقاد عمل میں آیا۔ شعبۂ تعلیمات نسواں کی جانب سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کیے گئے جس میں فلم ”مدر انڈیا“ کی اسکریننگ اور ”صنف اور سنیما“ پر تبادلہ خیال؛ روشن دماغ سلسلے کے تحت ”خواتین کے خلاف تشدد کا تدارک: ضرورت اور منصوبہ بندی“ کے موضوع پر اوپن مائک؛ ”ڈیجیٹل دور میں تعلیم برائے صنفی مساوات“ پر مضمون نویسی مقابلہ شامل تھے۔

Tags: ڈیجیٹل اسپیسسمپوزیمصنفی مساواتمولانا آزاد اُردو یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

حماد نگرامی امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج کے نگراں مقرر

Next Post

365 شہروں تک پہنچا جیو کا ٹرو 5 جی نیٹ ورک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
365 شہروں تک پہنچا جیو کا ٹرو 5 جی نیٹ ورک

365 شہروں تک پہنچا جیو کا ٹرو 5 جی نیٹ ورک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے  قابل اعتراض تبصرہ

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے قابل اعتراض تبصرہ

ستمبر 13, 2025
سوشیلا نے سنبھالی  نیپال میں اقتدار کی کمان

سوشیلا نے سنبھالی نیپال میں اقتدار کی کمان

ستمبر 13, 2025
ریڈ ٹیپ کے مختلف  ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ریڈ ٹیپ کے مختلف ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ستمبر 13, 2025
ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ستمبر 9, 2025
اسرائیل میں بس  پر فائرنگ،7 افراد کی موت

اسرائیل میں بس پر فائرنگ،7 افراد کی موت

ستمبر 8, 2025
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 8, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In