جمعرات, جنوری 8, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے "ہم بھارت کے لوگ” عنوان کے تحت مذاکرہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مئی 27, 2023
in دیار وطن
0
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے "ہم بھارت کے لوگ” عنوان کے تحت مذاکرہ
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اورنگ آباد:ملک میں اس وقت جو ماحول بنا ہوا ہے وہ دراصل ایک دوسرے سے دوری، باہمی گفتگو، تبادلہ خیال اور مکالمہ کی کمی کے سبب ہے. پوری دنیا میں بھارت ایک ایسا واحد ملک ہے جہاں مختلف مذاہب و ادیان کے لوگ اپنی جداگانہ تہذیب و تمدن، اپنے مذہب اور زبان کے ساتھ رہتے آ ئے ہیں
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کے زیر اہتمام سواد اور سمواد کے زیر عنوان مہارانا پرتاپ سنگھ گارڈن کناٹ پیلس اورنگ آباد میں "ہم بھارت کے لوگ” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مرزا عبدالقیوم ندوی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو نفرت، اور انسان دشمنی کی فضا بن رہی ہے دراصل وہ باہمی تبادلہ خیال کی کمی ، ایک دوسرے کے مذاہب ان کی مذہبی، سماجی، اصلاحی تحریکوں اور ان کی شخصیات کے کارناموں سے نا واقفیت کی بنا پر ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام میں ہم نے شہر کے تعلیمی، سماجی، مذہبی اور مختلف میدانوں میں کام کرنے والے افراد کو مدعو کیا ہے جس کا واحد مقصد باہمی تبادلہ خیال اور گفت و شنید کو فروغ دینا اور انسانیت کی بنیاد پر ہم بھارت کے لوگوں کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے.
پروگرام میں مشہور و معروف مراٹھی اسکالر پروفیسر پرلہاد لولیلکر نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے خصوصاً 2014 کے بعد سے معاشرے میں باہمی تبادلہ خیال اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے رابطہ کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہے خاص کر مسلمانوں کے تعلق سے تو زبردست پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے. سنئیر صحافی سو سو کھنڈالکر نے کہا کہ بات چیت کا عمل ختم ہوتا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جھوٹی خبروں کو پھیلا کر معاشرے کو زہر آلود کیا جا رہا ہے۔ یہ ملک کے اتحاد اور امن کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔
پروفیسر راجن سانے نے مسلمانوں سے اپنے تعلقات و روابط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح انہوں نے مسلمانوں کے بیچ رہ کر اسلام کے بنیادی تعلیمات کو جانا پڑھا اور سمجھا. ہم جب تک ملک کے مختلف مذاہب کو صحیح طور پر جاننے کی کوشش نہیں کریں گے اور ان کے ماننے والوں سے تعلقات قائم نہیں کریں گے ہم نفرت کی آگ میں جلتے رہیں گے.
لہٰذا ملک کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے باشعور شہری اکٹھے ہوں اور مکالمے کے عمل کو ازسرنو شروع کریں اسے زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی کوشش کریں۔اس موقع پر پروفیسر پرہلاد لولیکر، پروفیسر راجن سانے ، نوشاد عثمان،مجاہد شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں باہمی میل جول، تبادلہ خیال وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ کام ہم بخوبی "ہم بھارت کے لوگ” کے عنوان کے تحت کرسکتے ہیں. پروگرام میں مولانا نثار کاشفی،مولانا یوسف ملی، خان جمیل احمد اور شیخ ذاکر الدین موجود تھے۔ مولانا مرزا نے حاضرین کو تیقن دیا کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے۔ امباداس رگڑے، وشنو وکھرے، سندیپ گھوڈکے، تھور کاکا، کنچن تائی، کریتی لتا پیڈکر وجے وانکھیڑے اور دیگر معززین موجود تھے۔
پروگرام کی نظامت مولانا عبدالقیوم ندوی نے کی جب کہ تمام ہی حاضرین شیرخرمہ سے لطف اندوز ہوئے۔ مولانا کی اس کاوش کو ہر طرف سراہا جا رہا ہے۔
پروگرام کے منتظم مولانا محمد صادق ندوی باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ نے اظہار تشکر ادا کیا اور مرزا ابوالحسن مرزا ہارون بیگ، ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے شیخ عبدالستار، محمد مہذب ندوی حا فظ فضیل نے پروگرام کی کامیابی کے لیے محنت کی.

Tags: ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشنمذاکرہہم بھارت کے لوگ
ShareTweetSend
Previous Post

مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ؒ کی سوانح حیات پر شائع کی گئی کتاب کی پیشکش

Next Post

جمہوریت کا کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے:پہلوان

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
جمہوریت کا کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے:پہلوان

جمہوریت کا کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے:پہلوان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In