لدھیانہ ( پریس ریلیز) مجلس احرار اسلام ہند کے سابق صدر و پنجاب کے سابق شاہی امام شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی مرحوم کی سوانح حیات پر شائع کی گئی کتاب آج شاہی امام پنجاب مولانا محمدعثمان رحمانی لدھیانوی نے خصوصی طور پر حضرت پیر جی حافظ حسین احمد صاحب قادری مجددی صاحب بوڑیا کو پیش کی ، کتاب داستان مجاہد کو دیکھ کر حضرت پیر جی نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کتاب شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی مرحوم کی شخصیت کی جہاں عکاسی کرتی ہے وہیں یہ ایک تاریخی دستاویز ہے جو کہ آنیوالی نسلوں کے لئے یقینا مشعل راہ بھی ثابت ہوگا ، پیر جی حافظ حسین احمد صاحب نے کہا کہ مرحوم مولانا حبیب الرحمن ثانی سے ان کے خاندان کے تعلقات نسل در نسل دینی نسبت سے آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ اللہ کریم کا خاص کرم ہے ، انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم کی شخصیت صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پوری ملک کے مسلمانوں کا حوصلہ اور ہمت تھی وہ بے خوف شخصیت کے مالک تھے ان کی حیات میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں تھی کہ وہ اللہ کے لئے کبھی کسی طاقت سے مرعوب نہیں ہوئے ،پیر جی نے کہا کہ پنجاب ہریانہ اور ہماچل میں اسلام کی اشاعت اور مساجد و مدارس کے قیام میں جو کردار شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ؒ نے ادا کیا ہے اور بند پڑی مساجد کو آپکے خاندان نے تقسیم ہند کے بعد فورا جن مشکلات اور مصائب کے ساتھ آباد کر وایا اسے تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظات میں یاد رکھا جائیگا ،پیر جی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں شیر اسلام ؒ کی نسل آپکے نقش قدم پر چل کر ملک اور قوم کی خدمت کرتی ہے اور ہمیں اس بات پر اطمنان اور خوشی ہے کہ آپکے فرزند ارجمند پنجاب کے موجودہ شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی اپنے والد کی روایتوں کی حقیقی وارث ثابت ہوئے ہیں ، قابل ذکر ہے کے علمائے لدھیانہ کے سرخیل شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ۱۰ ستمبر ۲۰۲۱ء کو لدھیانہ میں وصال فرما گئے تھے ، جس کے بعد ان کی حیات پر ایک کتاب جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ ’’داستان مجاہد‘‘کی شکل میں منظر عام پر آچکی ہے اس کتاب کے مرتب جناب مولانا مفتی محمد عارف جیسلمیری صدر جمعیت علماء لدھیانہ ہیں اس دستاویزی کتاب میں مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے اپنے والد مرحوم شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثٓنی لدھیانوی کی حیات پر جامع مظمون قلم بند کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک کے نامور علماء حضرات کے شیر اسلام کی حیات پر تحریر کئے گئے مضامین قلم بند کئے گئے ہیں جن میںحضرت مولانا محمد سعیدی ، مفتی خالد سیف اللہ نقشبندی گنگوہی ،حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب ، مولانا سید احمد خضر شاہ صاحب کشمیری ، مولانا شعیب اللہ مفتاحی ، حضر ت مولانا اختر امام عادل صاحب ، مولانا ڈاکٹر عبد الرحمن ساجد الاعظمی ، مولانا عبد القیوم حقانی ، مولانا نسیم اختر شاہ قیصر ، مولانا محمد راشد صاحب گورکھپوری ، مولانا کبیر الدین فاران مظاہری ، صوفی محمد اسماعیل مالیرکوٹلوی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال مالیرکوٹلہ ، مولانا ابو طالب رحمانی کلکتہ ، سمیت ملک کے متعددجید علماء کے مضامین درج ہیں ،