200 میگاواٹ بجلی کے لیے پہلے مڈٹرم ہائیڈرو پی پی اے پرکئے دستخط
نئی دہلی(پریس ریلیز) شمالی دہلی میں 70 لاکھ سے زیادہ آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ بجلی کمپنی ٹاٹاپاور ۔ڈی ڈی ایل نے ممکنہ زیادہ مانگ کوپوراکرنے کے لئے این ٹی پی سی ودیوت ویاپارنگم لمیٹیڈ(این وی وی این ایل)کے ساتھ اپنے پہلے درمیانی ٹرم ہائڈروپی پی اے (پاور پرچیز ایگریمنٹ) پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے مطابق این وی وی این ایل یکم مئی 2023 سے گرمیوں کے مہینوں (مئی تا ستمبر) کے دوران اگلے پانچ سالوں تک ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کوبجلی کی سپلائی کرے گا۔ اس شراکت داری سے ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کو اپنے گرین پورٹ فولیو کی توسیع کرنے میںمددملے گی۔اس ڈسکام نے کئی پالیسی سازفیصلے لیناطے کیاہے جن کاپورادھیان غیر فوسل وسائل پر انحصار بڑھانے اوریہ کوشش اس کرۂ ارض پرہریالی کو فروغ دینے ور کاربن اخراج کو کم کرنے کے کمپنی کے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ گرمیوںکے موسم کے پیش نظرٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے اپنے کام کے علاقوں میں بجلی کی مناسب سپلائی کویقینی بنائے رکھنے کے لیے بجلی کے بھرپور انتظامات کرلئے ہیں۔
اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن یو لمیٹڈکے سی ای او گنیش سری نواسن نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے ہندوستان کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پرٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل،ہائڈرو،سولراورونڈجیسے مختلف قسم متبادل اقدامات کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے دائرے کو بڑھا کر قومی ہدف حاصل کرنے کی سمت میںتعاون کرنے پرتوجہ دے رہی ہا۔
این ٹی پی سی ودیوت ویاپار نگم لمیٹڈ کے ساتھ اس طرح کے پہلے درمیانی مدت کے ہائیڈرو معاہدے کے ساتھ ہم اپنے آپریشن میںگرین انرجی کی حصہ داری بڑھاکر پائیداری کے لیے اپنے عزم کو محفوظ بنارہے ہیں۔
صاف ستھرا اور سرسبز مستقبل کی سمت میںجاری ہمارے سفر کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔گرمی کی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے اپنے آپریشن کے علاقوقے میںمناسب مقدارمیںبجلی سپلائی یقینی بنانے کے لئے بجلی کے مناسب انتظامات کرلئے ہیں اور صلاحیت کے امکانات کو سمجھنے کے لیے جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کیاہے۔ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کاروہنی میںواقع بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم گرمیوں کے مہینوں میں کسی بھی قسم کی پریشانی کے دوران صارفین کو مسلسل اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔