حیدرآباد : تلنگانہ آر ٹی سی نے مسافروں کے لیے ایک خوشخبری دی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 24 گھنٹے سفر کرنے والے مسافر کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔ عام مسافرین کے لیے ٹی 24 ٹکٹ کی قیمت کو 100 روپئے سے گھٹا کر 90 روپئے کردیا گیا ہے ۔ سیاست نیوزکے مطابقسینئر سٹیزنس کیلئے بھی ٹی 24 ٹکٹ میں رعایت فراہم کرتے ہوئے 80 روپئے مقرر کیا گیا ہے ۔ 60 سال سے زائد عمر کے مسافر کو ٹی 24 ٹکٹ پر 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صدر نشین آر ٹی سی بابی ریڈی گوردھن ریڈی اور ایم ڈی وی سی سجنار نے اس اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نظر ثانی شدہ کرایوں پر جمعرات 27 اپریل سے عمل آوری ہوگی ۔ تاہم بزرگ شہریوں کو ٹکٹ لینے کے دوران عمر کی تصدیق کے لیے اپنا آدھار کارڈ بس کنڈاکٹر کو دکھانا ہوگا ۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے حیدرآباد میں زیادہ سفر کرنے والے مسافرین کے لیے ماضی میں ٹی 24 ٹکٹ متعارف کرایا تھا ۔ اس ٹکٹ کو خریدنے والے مسافر 24 گھنٹوں تک سٹی آرڈینری ، میٹرو بسوں میں کہیں بھی سفر کرسکتے ہیں ۔ پہلے اس ٹکٹ کی قیمت 120 روپئے مقرر کی گئی تھی ۔ مسافرین پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت کو گھٹا کر 100 روپئے کیا گیا تھا ۔ تازہ فیصلہ کرتے ہوئے عام مسافرین کے ٹی 24 ٹکٹ کی قیمت کو کم کرتے ہوئے 90 روپئے اور سینئیر سٹیزنس کے لیے 80 روپئے کردیا گیا ہے ۔ آر ٹی سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹی 24 ٹکٹ پر عوام کا زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ یومیہ اوسطاً 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں۔۔ ن