پیر, جنوری 5, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

دہشت گردی انسانیت کی توہین: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 13, 2023
in اخبارجہاں
0
دہشت گردی انسانیت کی توہین: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے دہشت گردی کو ’انسانیت کی توہین‘ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے خلاف ہتھیار نہ ڈالیں۔انہوں نے یہ ریمارکس ’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘ کے پہلے عالمی دن کے موقع پر کئے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے دہشت گردی کو انسانیت کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان اقدار کو مجروح کرتی ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے امن و سلامتی کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ، انسانیت کو امداد کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کو بھی خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے سے زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، دہشت گرد اور متشدد انتہا پسند گروہ انٹرنیٹ پر اپنے زہر کو پھیلانے کے لیے زرخیز زمین اور نرم نشانے تلاش کر رہے ہیں۔انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ نیو نازی، سفید فام بالادستی کی تحریکیں دن بدن زیادہ خطرناک ہوتی جارہی ہیں اور اب یہ کئی ممالک میں داخلی سلامتی کے لیے سب سے بڑے خطرے کی شکل اختیار کرتی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو اس چیلنج کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے اور ان تمام حالات سے نمٹنا چاہیے جو دہشت گردی کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے اقلیتوں، خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کو انسداد دہشت گردی کی تمام پالیسیوں کا محور ہونی چاہیے۔ سکریٹری جنرل نے کہا کہ آج اور اس کے بعد ہر دن ہم ایسے پرامن، جامع اور مستحکم معاشرے کی تعمیر کیلئے مل کر کام کریں گے جس میں دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کیلئے کوئی جگہ نہ ہو۔ دسمبر میں منظور ہونے والی ایک قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 12 فروری کو پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا عالمی دن قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پرتشدد انتہا پسندی سے منسلک خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جاسکے۔ قرارداد میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا کسی مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے تعلق نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم لوگوں کی جانیں گئی ہیں ۔ تمام عالمی پلیٹ فارم سے یہ بات کہی گئی ہے کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب ‘ فرقہ ‘ طبقہ یا نسلی گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ہے اور تمام ممالک کو اس کے خلاف متحدہوکر کوششیں کرنی چاہئے۔

Tags: اقوام متحدہانٹونیو گوٹیرسانسانیتدہشت گردی
ShareTweetSend
Previous Post

ممبئی کی نور جامع مسجد اور حقانی مسجد میں دینی تعلیمی بیداری مہم اجلاس

Next Post

خوراک کے انتظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں: پیوشل گوئل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
خوراک کے انتظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں: پیوشل گوئل

خوراک کے انتظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں: پیوشل گوئل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In