بدھ, جون 11, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

امارت شرعیہ کے دعاۃ ومبلغین امارت شرعیہ کے ترجمان ہیں: نائب امیر شریعت

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 13, 2023
in دیارِ ملت
0
امارت شرعیہ کے دعاۃ ومبلغین امارت شرعیہ کے ترجمان ہیں: نائب امیر شریعت
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امارت شرعیہ میں منعقد چھ روزہ تربیتی اجتماع برائے مبلغین ودعاۃ کے افتتاحی پروگرام سے ذمہ داران کا خطاب

پٹنہ: امیر شریعت مفکرملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی فکرمندی ودردمندی کے باعث یہ تربیتی اجتماع منعقد ہورہاہے،حضرت امیر شریعت مدظلہ چاہتے ہیں کہ امارت شرعیہ کے مبلغین ودعاۃ کی ایسی ذہنی وفکری اورعملی تربیت ہوجائے کہ وہ امارت شرعیہ کے کاموں کو بآسانی چار ریاستوں کے مسلم آبادیوں میں انجام دے سکیں، اس لئے کہ وہ امارت شرعیہ کے ترجمان کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ جو پیغام سنائیں گے وہ امارت شرعیہ کا پیغام تصور کیاجائے گا، اسی مقصد کے تحت مورخہ 13/مئی سے 18/مئی تک فکری وعملی تربیتی پروگرام رکھاگیاہے، ان خیالات کا اظہار نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب نے شعبہئ تنظیم وتبلیغ کے چھ روزہ تربیتی اجتماع کی تقریب کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے اپنے کلیدی خطاب میں یہ کہاکہ تعلیم وتربیت کا نظام اس روئے زمین پر لازم وملزوم کی حیثیت رکھتاہے اور یہ دور سیکھنے اور سکھانے کا ہے، اس دور میں صلاحیتوں کی بنیاد پر معیار کو پرکھاجاتاہے، اورآپ مبلغین بنیادی طورپر امارت شرعیہ کا عملی چہر ہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ ہرطرف احترام واکرام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں، آپ کی استعداد کا معیار جس قدر بلند ہوگا عوام کو امارت شرعیہ کے کاز کو سمجھنے میں اسی قدر مدد ملے گی اور وہ آپ کو سمجھ کر امارت شرعیہ کو سمجھ سکیں گے، امارت شرعیہ کے قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب نے فرمایاکہ محنت ولگن اور خدمت کے جذبہ سے جو کام کیاجاتاہے وہ عنداللہ وعندالناس مقبول ہوتاہے، اس لئے آپ ملازم نہیں بلکہ خادم ہیں، آپ اس جذبہ کو ہمیشہ دلوں میں تازہ رکھیں۔مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے فرمایاکہ تربیت کے دو حصے ہیں، ایک علمی اور دوسرا عملی،یہاں آپ کو علمی مضامین کے ساتھ کچھ پریکٹیکل کرانے کی کوشش کی جائے گی،مگر عملی طورپر آپ کا میدان چارریاستوں کی مسلم آبادیاں ہیں جہاں آپ اپنے علم وتجربات کی روشنی میں مسلمانوں تک دین اور امارت شرعیہ کا پیغام پہونچائیں گے اور ملت کے مسائل کو بساط بھر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے فرمایاکہ امارت شرعیہ ایک الہامی ادارہ ہے، اس لئے استقلال واستقامت کے ساتھ آپ حضرات خدمت انجام دیں اوراپنے مطالعہ کو وسعت دینے کے لئے امارت شرعیہ کے اکابرین کی تاریخ وخدمات اور کارناموں کو جاننے کی کوشش کریں۔مفتی سعیدالرحمن قاسمی صاحب مفتی امارت شرعیہ نے مبلغین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو جویہ تربیت کا موقع ملاہے اس کا پورا فائدہ اٹھائیں اور مضامین کے اہم نکات کو ذہن ودل پر بٹھائیں۔مولانا مفتی وصی احمد قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت نے کہاکہ جب داعی اپنے کردار وعمل کا نمونہ پیش کرتاہے تومخاطب پر اس کے خوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔مولانا سہیل اختر قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت نے فرمایاکہ امارت شرعیہ کے ہرمبلغ کو فکر امارت کا امین ہونا چاہئے،یہی صفت اس ادارہ اوراس کے کارکنان کی مقبولیت ومحبوبیت کی علامت ہے۔اس تربیتی اجتماع کا آغازامارت شرعیہ کے کتب خانہ ہال میں مولانا نصیب الرحمن کی تلاوت اور مولانا اکبرعلی قاسمی کی نعت پاک سے ہوا،جب کہ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض شعبہئ تبلیغ وتنظیم کے ذمہ دار مولانامفتی محمد سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے انجام دیئے۔اور مبلغین کو ایمان وعقیدے کی پختگی اوراس کی دعوت وتبلیغ کے لئے کلمہ ئ طیبہ اور کلمہ شہادت کے معنی اوران پر عمل کی راہیں کے عنوان پراپنی فکری مقالات پیش کیں اورپروجیکٹر کی مدد سے اس کے اہم نکات کو واضح کیا۔جب کہ دوسری نشست بعد ظہر میں جناب عبدالوھاب صاحب شعبہ اصلاحات اراضی نے مختلف امور سے متعلق قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دشواریوں کا حل بتایا۔واضح رہے کہ یہ تربیتی پروگرام روزانہ تین سیشن کے ساتھ 18مئی تک جاری رہے گا۔دوسری جانب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ،مولانا قمرانیس قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ،مولانا شاہ نواز عالم مظاہری،مولانا عبداللہ جاوید ثاقبی ومولانا عبدالقدوس صاحب مظاہری نے اس پروگرام کے نظم ونسق کو بہتر بنانے میں اپنی خدمات پیش کیں۔

Tags: امارت شرعیہتربیتی اجتماعمبلغین
ShareTweetSend
Previous Post

موجودہ وقت میں ہندومسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت:مولانا انیس الرحمن قاسمی

Next Post

کرناٹک ریاستی اسمبلی کے نتائج کا پیغام:ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرناٹک ریاستی اسمبلی کے نتائج کا پیغام:ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس

کرناٹک ریاستی اسمبلی کے نتائج کا پیغام:ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In