ممبئی (یواین آئی) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آنے والی فلم ‘سیلفی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔سیلفی، جس کی ہدایت کاری راج مہتا نے کی ہے، 2019 کے ملیالم زبان کے کامیڈی ڈرامہ ڈرائیونگ لائسنس کا ریمیک ہے۔ فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کرن جوہر کی زیرقیادت دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی سیلفی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اکشے کمار نے اسے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’اس کہانی کا ولن تو پتہ نہیں، لیکن ہیرو سیلفی ہے۔ سیلفی کا ٹریلر ابھی دیکھیں۔ سیلفی 24 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ٹریلر میں اکشے کمار کا ایکشن سب کا دل جیت رہا ہے تووہیں عمران ہاشمی کی اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر میں اکشے اور عمران کے علاوہ نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی کی جھلک بھی دیکھی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملیالم فلم ‘ڈرائیونگ لائسنس’ میں پرتھوی راج سوکمارن نے ایک مقبول سپر اسٹار کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ وجے وینجرمودو موٹر وہیکل انسپکٹر کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں اکشے کمار پرتھوی راج سوکمارن کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ عمران ہاشمی وجے وینجرامودو کے کردار میں نظر آئیں گے۔