منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

بنگلہ دیش میں موت کی سزا پانے والے دو دہشت گرد عدالت سے فرار

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 21, 2022
in اخبارجہاں
0
بنگلہ دیش میں موت کی سزا پانے والے دو دہشت گرد عدالت سے فرار
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈھاکہ(ایجنسیاں): ڈھاکہ کی ایک عدالت سے دو عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جنہیں بنگلہ دیشی نژاد امریکی بلاگر اور ان کے پبلشر کو قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔انڈیپنڈنٹ اردو ڈاٹ کام کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد نے قیدیوں کو فرار کرانے سے قبل انہیں لے جانے والے پولیس افسروں پر کیمیکل سے حملہ کیا۔وزیر داخلہ اسدالزمان نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام نے سزا یافتہ عسکریت پسندوں اور انہیں فرار ہونے میں مدد کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ’بڑے پیمانے پر تلاش‘ شروع کر دی ہے۔القاعدہ سے متاثر ہونے والے بنگلہ دیشی عسکریت پسند گروپ انصار اللہ کی بنگلہ ٹیم کے پانچ ارکان کو گذشتہ سال موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایک عسکریت پسند کو سیکولر بلاگر اویجیت رائے اور ان کے پبلشر فیصل عارفین دیپن کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ 42 سالہ بلاگر کو فروری 2015 میں حملہ آوروں نے بغدے سے وار کر کے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ ڈھاکہ میں ہونے والے کتاب میلے میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر واپس جا رہے تھے۔حملے میں بلاگر کی اہلیہ رفیدہ بونیا احمد کو سر پر زخم آئے تھے اور وہ ایک انگوٹھے سے محروم ہو گئی تھیں۔
آٹھ دیگر عسکریت پسندوں کو اس سال نومبر میں پبلشر کو ڈھاکہ کے علاقے شاہ باغ میں واقع ان کے دفتر میں تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔اتوار کی سرویلنس فوٹیج میں اس جگہ سے جہاں قیدیوں کو روکا گیا، تین افراد کو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جن کے پیچھے ایک اور موٹر سائیکل سوار تھے، فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔وزارت داخلہ نے ملکی سرحدوں پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے جب کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے معلومات کی فراہمی پر 8 ہزار 171 پاؤنڈز انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کا کہنا ہے کہ ان پولیس افسران کو جو عسکریت پسندوں کے فرار کے وقت ڈیوٹی پر موجود تھے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ڈی ایم پی کے ڈپٹی پولیس کمشنر جاشم الدین نے کہا کہ ’اس وقت ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ایک بار تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہم حقیقت تک پہنچ جائیں گے۔‘
ڈھاکہ پولیس کی سراغ رساں برانچ کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کو ’کسی بھی وقت جلد‘ گرفتار کر لیا جائے گا۔سراغ رساں برانچ کے ایڈیشنل کمشنر ہارون الرشید نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو عدالت جاتے وقت سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے لیکن اتوار کو ’جو کچھ ہوا‘ وہ ’غیر متوقع تھا۔‘
بنگلہ دیش کے خبر رساں ادارے یو این بی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’عسکریت پسندوں کو فرار کروانے میں ملوث ہر ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے فرار کے ماسٹر مائنڈ فوج سے برطرف کیے گئے میجر سید ضیاالحق ہیں۔پولیس کی سراغ رساں برانچ کے ایڈیشنل کمشنر نے مزید کہا ہے کہ ’وہ سب ہماری نظر میں ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘
مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں بلاگرر، سیکولر کارکنوں اور مذہبی اقلیتوں کو 2013 اور 2016 کے درمیان ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔ قتل کی تمام وارداتوں کی ذمہ داری داعش یا القاعدہ سے وابستہ گروپوں نے قبول کی۔2016 میں ڈھاکہ کے ایک کیفے پر کیے گئے حملے میں کم از کم 22 لوگ ہلاک ہو گئے تھے جن میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

Tags: بنگلہ دیشدہشت گردفرار
ShareTweetSend
Previous Post

انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ، 162 افراد کی موت

Next Post

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In