اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

کریمیا میں روسی فوجی تنصیابات پر یوکرینی حملے

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 24, 2023
in اخبارجہاں
0
کریمیا میں روسی فوجی تنصیابات پر یوکرینی حملے
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیف: یوکرینی فورسز نے روس کے زیر قبضہ کریمیا میں ایک نیا حملہ کیا ہے۔ ادھر روسی وزیر خارجہ نے الزام عائد کر دیا ہے کہ مغربی ممالک دراصل یوکرین کو اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے ماسکو حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔یوکرینی فورسز نے کریمیا میں سواستوپول کے مقام پر واقع روسی عسکری تنصیابات پر تازہ حملے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں بحیرہ اسود میں واقع روسی بحری فلیٹ کے صدر دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔اطلاعات ہیں کہ یوکرینی فورسز کے تازہ حملوں کے نتیجے میں روسی فوج کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اتوار کو بھی یوکرینی فورسز نے اسی علاقے میں حملے کیے تھے۔
یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی یوکرین میں کئی محاذوں پر روسی فوج کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ ایسے کئی محاذوں پر روسی اور یوکرینی فورسز کے مابین گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات بھی ہیں۔یوکرنی فوج نے کریمیا میں جون کے آغاز میں تازہ حملے کرنا شروع کیے تھے، جن کا مقصد اس مقبوضہ علاقے کو ماسکو کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔ یوکرینی فوج نے البتہ اعتراف کیا ہے کہ روسی جوابی حملوں کی وجہ سے اس آپریشن پر عمل درآمد سستی کا شکار ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اس جنگ میں دراصل روس کا مقابلہ مغربی طاقتوں سے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو عسکری تعاون فراہم کر رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ اس جنگ میں روس کے مد مقابل آ چکی ہیں۔لاوروف نے یوکرین جنگ کو ‘ہائبرڈ وار‘ قرار دیتے ہوئے مزید کہا، ”آپ اسے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن وہ (مغربی طاقتیں) ہمارے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ وہ بالکل ہمارے مد مقابل ہیں۔‘‘
روسی وزیر خارجہ کے بقول برطانوی اور امریکی خفیہ ادارے یوکرینی فورسز کو ہر محاذ پر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین کو مغربی طاقتوں کی مدد اور رہنمائی کی وجہ سے زمینی حقائق بدل نہیں سکتے کیونکہ روس کو اس جنگ پر مغربی اتحاد پر برتری حاصل ہے۔روس کی طرف سے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد نیٹو اور مغربی ممالک کییف حکومت کو ہر ممکن مالی و عسکری مدد فراہم کر رہے ہیں۔ فروری سن 2022 میں شروع ہونے والی اس جنگ کے متعدد محاذوں پر روسی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تقریبا ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود بھی روسی صدر ولادیمیر پوٹن اپنے عسکری عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہی رہے ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے الزام عائد کر دیا ہے کہ یوکرین جنگ کی ذمہ دار اسلحہ انڈسٹری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے دوران یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی ایک بڑی وجہ اسی انڈسٹری کو قرار دینا چاہیے۔فرانس میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس جنگ کے فریقین میں صرف یوکرین اور روس کے مسئلے کو حل کرانے والے ہی نہیں بلکہ اسلحہ فروخت کرنے والے بھی ہیں۔پوپ فرانسس نے اس جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری کو اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں تیز تر کر دینا چاہییں۔

Tags: فوجکریمیایوکرینیوکرینی
ShareTweetSend
Previous Post

چندرابابونائیڈو سے دوسرے دن بھی سی آئی ڈی کی پوچھ گچھ

Next Post

مودی نے خواتین کو دھوکہ دیا: سدارمیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ملک میں منواسمرتی کے نفاذ کی ہورہی ہے سازش: وزیراعلیٰ کرناٹک

مودی نے خواتین کو دھوکہ دیا: سدارمیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In