منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تلنگانہ انتخابات میں کانگریس کی تائید کرنے کا جمعیۃ علماء کا متفقہ فیصلہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 28, 2023
in خاص خبریں, سیاست
0
تلنگانہ کانگریس نے انتخابی مہم میں شدت پیداکردی
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(یواین آئی) جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور و عہدیداروں کا اجلاس جو حال ہی میں منعقد ہوا تھا میں عوام خصوصاً مسلم اقلیتوں کے ساتھ اختیار کئے گئے رویہ کو سامنے رکھتے ہوئے ریاست تلنگانہ اور ملک کے سیاسی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے اس بات پر غور کیا کہ2014کے بعد سے ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ فریب‘ دغا بازی اورمیٹھی باتوں میں الجھا کر رکھنے کا جو سلسلہ گزشتہ دس سال سے چل رہا ہے کیا اس کو جاری رہنے کا موقعہ دینا ہے‘ یا پھر ہم کو اس میں تبدیلی کے لئے کچھ کرنا ہے۔
اجلاس کی صدارت صدر ریاستی جمعیۃ علماء علما تلنگانہ و آندھرا پردیش مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے کی تھی۔جمعیۃ علماء کے ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں کہا گیا کہ ریاست میں حکمران بھارت راشٹر سمیتی نے مسلمانوں کے ساتھ کئی وعدے کئے‘ سوال یہ ہے کہ ان میں سے کتنوں کو پورا کیا گیا۔ 77ہزار ایکڑ اوقافی جائیدادوں کو تباہ کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔9سال پہلے آلیر میں انکاؤنٹر میں بے قصور مسلم نوجوانوں کو پولیس نے ہلاک کیا‘ کئی ایک مساجد کو شہید کیا گیا۔ اردو میڈیم کے سرکاری اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کو روزگار کی فراہمی کی اسکیموں کو ختم کردیا گیا ہے۔ وقف بورڈ کے ریکارڈ کو غیر محفوظ طور پر مہر بند کردیا گیا‘ جس کی حفاظت اور دیکھ بھال کی کوئی ضمانت نہیں۔ مسلم اداروں پر نا اہل اور نا قابل افراد کو نامزد کرتے ہوئے مسلمانوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بی آر ایس نے دفعہ 370کی منسوخی‘ تین طلاق بل‘ جیسے قوانین کی منظوری کے لئے بی جے پی کی تائید کی۔ سارے ملک میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں‘ لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بی آر ایس نے اس معاملہ میں بی جے پی مفاہمت کرلی ہے۔ اس لئے اس کو بخش دیا گیا ہے۔ آزادی کے بعد سے ملک میں سیکولرازم کو باقی و برقرار رکھا گیا ہے‘ اب اس کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ قوم کو جھنجوڑنے کی جو کوشش کی ہے اس کے اچھے نتایج نکلے ہیں۔ کئی سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہیں۔ ملک میں سیاسی تبدیلی لانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری بڑی حد تک مسلمانوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہم حالات میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے علما پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ یہ علما ہی تھے جنہیں پہلی جنگ آزادی کے وقت سے لے کر ملک کی آزادی تک انگریز سامراج نے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا‘ لاکھوں علما نے اپنی جان اور مال کی قربانی دے کے ملک کو آزادی دلائی۔ اب اس آزادی‘ سیکولرازم اور جمہوریت کی حفاظت کی ذمہ داری پھر ہم پر آن پڑی ہے اور ہمیں اس کو بخوبی نبھانا ہے۔
جمعیۃ علماء تلنگانہ کے صدو رنظمائے اعلی اور جمعیۃ علماء کے کارکنان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 30/ نومبر کے دن زیادہ سے زیادہ محنت کرکے ایسے جماعت کے حق ووٹ ڈلانے کی کوشش کرے جو جمعیۃ علماء کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو مانتی ہے اور گزشتہ 70سالہ تاریخ میں کبھی فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا ہے اور 2024؁ء کے پارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کی طاقت رکھتے ہو۔اب چونکہ وقت بہت کم ہے اس لئے ریاستی جمعیۃ علماء اور خود عوام کے فیصلہ کے پیش نظر صد فیصد ووٹنگ کرانے کی کوشش کی جائے۔خصوصاخواتین کابھی ووٹ ڈلوایاجائے کیونکہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے اور اس وقت اس کا صحیح استعمال بے حد ضروری ہے ورنہ آنے والے حالات میں بڑے مسائل ہونے کے اندیشہ ہے اپنے ووٹ کا استعمال صحیح پارٹی کے حق میں کرکے دستور کو بچانے کی کوشش کرے جو دستور سب قوموں کوانصاف دلاتا ہے۔

Tags: اجلاسبی جے پیجمعیۃ علماء تلنگانہراہل گاندھیمولانا حافظ پیر شبیر احمدنظمائے اعلیووٹنگ
ShareTweetSend
Previous Post

تلنگانہ میں ڈیلیوری بوائزاورآٹوڈرائیورس سے راہل کی ملاقات

Next Post

کشمیر میں آگ لگی،مسجد اور تحصیل عمارت تباہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
کشمیر میں آگ لگی،مسجد اور تحصیل عمارت تباہ

کشمیر میں آگ لگی،مسجد اور تحصیل عمارت تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In