جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

چھتیس گڑھ کے 20 حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہورہی ہے ووٹنگ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 7, 2023
in خاص خبریں
0
چھتیس گڑھ کے 20 حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہورہی ہے ووٹنگ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: چھتیس گڑھ میں آج یعنی 7 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 20 سیٹوں پرووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ چونکہ یہ خطہ نکسل زدہ ہے،لہذا الیکشن کمیشن نے یہاں مختلف اوقات میں ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔خبروں کے مطابق 10 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی جبکہ باقی 10 سیٹوں پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔اس درمیان این ڈی ٹی وی نے بتایا ہے کہ چھتیس گڑھ میں جاری ووٹنگ کے درمیان سکما کے ٹونڈمارکا علاقے میں نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات سی آر پی ایف کوبرا بٹالین کا ایک سپاہی زخمی ہوا ہے۔ یہ جانکاری سکما کے ایس پی کرن چوان نے دی ہے۔
ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں ریاست کے 40,78,681 ووٹر 223 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان امیدواروں میں سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ، ریاستی کانگریس کے صدر اور بستر کے ایم پی دیپک بیج، کانگریس حکومت کے تین وزرا، بی جے پی کے چار سابق وزرا اور ایک سابق آئی اے ایس افسر شامل ہیں۔ کانکیر اسمبلی حلقہ کے تحت سرونا میں ایک ماڈل پولنگ اسٹیشن ہے۔
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ بوتھ پر پہنچ رہی ہے اور اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اور کونٹا اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار کاواسی لکھما نے کونٹا اسمبلی حلقہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 36 پر اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا، "ہم ترقی، سلامتی اور امن کے مسائل پر لڑ رہے ہیں۔ پچھلے 5 سالوں میں یہاں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ میں نے 6700 ووٹوں کے فرق سے جیتا اور اس سال اس سے بھی بڑی جیت حاصل کروں گا۔ "
عہدیداروں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں سے 10 اسمبلی حلقوں موہلا-مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک پولنگ ہوگی۔ اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔پنڈاریا، کاواردھا، خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج ناندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھوجی، بستر، جگدل پور اور چتر کوٹ اسمبلی حلقوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔
پہلے مرحلے میں جن 20 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں سے 12 شیڈیولڈ ٹرائب (ایس ٹی) کے لیے جبکہ ایک سیٹ شیڈیولڈ کاسٹ (ایس سی) کے زمرے کے لیے ریزرو ہے۔ 2018 کے انتخابات میں بی جے پی کو ان 20 میں سے 18 سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس مرحلے میں امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد راج ناندگاؤں حلقہ (29) میں ہے، جبکہ سب سے کم امیدوار چترکوٹ اور دنتے واڑہ سیٹوں پر ہیں جن میں سات امیدوار ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں کل 223 امیدوار ہیں جن میں 198 مرد اور 25 خواتین ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے 40 لاکھ 78 ہزار 681 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جن میں 19 لاکھ 93 ہزار 937 مرد ووٹرز، 20 لاکھ 84 ہزار 675 خواتین ووٹرز اور 69 تیسری جنس کے ووٹرز شامل ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 5304 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے 25,429 پولنگ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پانچ اضلاع سکما، بیجاپور، دنتے واڑہ، کانکیر اور نارائن پور میں کل 156 پولنگ پارٹیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان کی منزلوں پر بھیجا گیا ہے، جب کہ 5148 پولنگ پارٹیوں کو بسوں کے ذریعے متعلقہ مراکز پر بھیجا گیا ہے۔ ریاست میں پرامن ووٹنگ کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ کل پولنگ اسٹیشنز میں سے 2431 پر ویب کاسٹنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ نکسل سے متاثرہ بستر ڈویژن کے 12 حلقوں میں پرامن ووٹنگ کے لیے 40 ہزار سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں سمیت 60 ہزار سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دیپک بیج (چتر کوٹ سیٹ)، وزراء کاواسی لکھما (کونٹہ)، موہن مارکم (کونداگاؤں)، محمد اکبر (کاوردھا) اور آنجہانی کانگریس لیڈر مہیندر کرما کے بیٹے چھویندر کرما (دنتے واڑہ) سے کانگریس سرکردہ امیدواروں میں شامل ہیں۔ بی جے پی کے اہم امیدواروں میں سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ (راجنندگاؤں)، ریاست کے چار سابق وزراء کیدار کشیپ (نارائن پور)، لتا اسےندی (کونداگاؤں)، وکرم اسےندی (انٹا گڑھ) اور مہیش گگڈا (بیجاپور) اور سابق آئی اے ایس افسر نیلکنتھ ٹیکم ہیں۔ (کشکل) ہیں۔ کانگریس نے اپنے سینئر او بی سی لیڈر اور چھتیس گڑھ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین گریش دیوانگن کو راج ناندگاؤں سے رمن سنگھ کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

Tags: چھتیس گڑھحفاظتی انتظاماتسکماووٹنگ
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ پر حملے امریکی شہ پر ہو رہے ہیں:رئیسی

Next Post

میزورم میں 40 رکنی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
میزورم میں 40 رکنی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ

میزورم میں 40 رکنی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In