سری نگر، 5 فروری (یو این آئی) وادی کشمیر میں رواں سیزن کی پہلی وسیع پیمانے کی برف باری کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 5 فروری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 6 سے 13 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ادھر وادی میں برف باری کے بعد شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت مننفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گہا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔