لکھنو( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):اترپردیش کے کئی شہروں میں دیر شام آسمان میں روشنی کی ایک ایسی کرن نظرآئی، جسے لے کر قیاس کا دور شروع ہوگیا ہے۔لوگ الگ الگ انداز میں اس حوالے سے سے چہ می گوئیاں کررہے ہیں۔ لکھنوکے علاوہ یوپی کے اٹاوہ ضلع بھی یہ پر اسرار روشنی دیکھی گئی ۔ اٹاوہ کے کئی علاقوں میں آسمان میں رنگین روشنی نظر آئی ۔ اٹاوہ کے بسریہر اور کچورا چوراہے کے پاس آسمان میں رنگین روشنی دیکھی گئی ہے ۔ کسی شخص نے رنگین روشنی کا ویڈیو موبائل پر قید کیا ہے جو توہ کا مرکز بن رہاہے ۔ نیوز 18 کی ایک خبر میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
ویڈیو میں ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ جیسے کسی فائٹر طیارہ کے نکلنے کے بعد یہ رنگین روشنی آسمان میں نظر آئی ہے ، جس کو گاوں کے لوگوں نے موبائل کیمرے میں قید کیا ہے ۔ اوریا میں بھی پراسرار لائٹ موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ ٹرین کی طرح نظر آنے والی یہ لائٹ کو ہوا میں اڑتے دیکھ کر لوگ پریشان ہوگئے ۔
ٹرین کی جسامت اور اسپیڈ سے چلتی لائٹیں دیکھ کر مقامی لوگوں میں یہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ بدیا پور تھانہ علاقہ کے چپولی سمیت آس پاس کے کئی گاوں والوں نے پراسرار لائٹیں دیکھیں ۔ وہیں جس نے بھی اس روشنی کو دیکھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چیز آسمان میں پہلے کبھی نظر نہیں آئی ۔
حالانکہ کچھ لوگ اس کو برج کا نام دے رہے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ روشنی کس کی تھی اور کہاں سے آئی ، اس کے بارے میں ابھی تک صحیح جانکاری سامنے نہیں آسکی ہے ۔
ادھر بریلی میں بھی پیر کی شام لوگوں میں اس وقت تجسس کا ماحول پیدا ہوا جب لوگوں نے آسمان پر روشنی کی ایک عجیب سی لکیر بنتی دیکھی۔ شام ساڑھے سات بجے کے قریب جب لوگوں کی نظریں آسمان کی طرف گئیں تو ٹمٹماتی روشنیوں کی لکیر نظر آئی۔ جو بتدریج جنوب کی سمت سے شمال کی سمت بڑھتا ہوا دیکھا گیا۔ جس نے بھی اس کی خبر سنی وہ گھروں سے باہر نکل آیا اور اپنے موبائل سے اس عجیب و غریب لائٹ لائن کی ویڈیو بنانے لگا۔بریلی شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی یہ روشنی نظر آئی۔ اس کے ساتھ ہی جس نے بھی یہ روشنی دیکھی اس نے کہا کہ اس سے پہلے اس نے آسمان پر ایسی شخصیت کبھی نہیں دیکھی۔