علی گڑھ 13 اپریل: شعبہ اسلامک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی نے رمضان کے مقدس مہینے کی مناسبت سے دو لیکچرز کا اہتمام کیا۔پروفیسر عبدالمجید خان نے رمضان المبارک اور عصر حاضر کے بدلتے ہوئے حالات پر اپنے لیکچر میں ماہ مقدس کی فضیلت اور اسلامی کیلنڈر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جب کہ پروفیسر ضیاء الدین نے ”رمضان: پاکیزگی کا مہینہ” موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہ مقدس کے دوران خیرات اور سخاوت کی اہمیت واضح کی۔ انہوں نے تزکیہ نفس کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے پر زور دیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں صدر شعبہ پروفیسر عبدالحمید فاضلی نے اس طرح کے معلوماتی لیکچرز کے انعقاد پر اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ عافیہ ریاض نے نظامت کی۔ لیکچر کے بعد افطار کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔