اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں ہمسایہ

بنگلہ دیشی طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 4, 2024
in ہمسایہ
0
بنگلہ دیشی طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے طلبہ رہنماؤں نے حسینہ واجد حکومت کی طرف سے میرٹ پر روز گار کا مطالبہ کرنے والے طلبہ اور ان کے ساتھیوں کو دو سو سے زائد کی تعداد میں ہلاک کرنے کے بعد بھی انتقامی کارروائیاں جاری رکھے جانے کے بعد سخت رد عمل کا اعلان کیا ہے۔اپنےاس رد عمل کے طور پر طلبہ رہنماؤں نے ہفتے کے روز عوام سے سول نافرمانی کرنے کی اپیل کر دی ہے۔ طلبہ رہنماؤں کے مطابق ان کی یہ انتہائی اپیل اس پولیس گردی کے خلاف ہے جو حسینہ واجد نے طلبہ اور نوجوانوں کے خلاف مسلسل جاری رکھی ہوئی ہے۔

خیال رہے حسینہ واجد کی پندرہ سال سے جاری حکومت کو یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے عوام کے خلاف آہنی اقدامات کرنے پر انہیں سخت ترین رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حسینہ واجد حکومت نے جمعہ کے روز بھی سیکیورٹی فورسز کا استعمال جاری رکھا تھا اور جگہ جگہ سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کر دی، تاہم پہلے کے مقابلے میں یہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی نسبتاً کم تھی۔

دوسری جانب بعد از نماز جمعہ بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں طلبہ نے حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم ہفتے کے روز ملک بھر میں حکومت کے ساتھ عدم تعاون اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کا دن اس سول نافرمانی کا پہلا دن ہو گا۔طلبہ کے ایک لیڈر آصف محمد کی طرف سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ سول نافرمانی تحریک میں ٹیکسوں کی عدم ادائیگی ، یوٹیلٹی بلوں کی عدم ادائیگی، بیرون ملک سے ترسیلات زر بنکوں کے ذریعے بھجوانے سے انکار بھی شامل ہو گا۔

طلبہ لیڈروں نے اس موقع پر یہ بھی مطالبہ کیا کہ پچھلے کئی ماہ سے طلبہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤنز اور تشدد کے واقعات کے ذمہ دار وزیروں کو کابینہ سے فارغ کرے اوروزیر اعظم خود طلبہ اور عوام سے سر عام معافی مانگے ۔ نیز پچھلے مہینوں کے دوران بند کیے گئے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کا فوری اعلان کیا جائے۔خیال رہے حسینہ واجد حکومت نے پچھلے دو ماہ کے دوران تعلیمی اداروں کو اس لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا کہ میرٹ پر روز گار کا مطالبہ کرنے والوں کو تعلیمی اداروں سے حمایت نہ مل سکے۔ تاہم یہ حکومتی حربہ کامیاب نہ ہو سکا ۔

طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ اس وحشیانہ سلوک کے بعد عام لوگوں میں بھی حسینہ واجد حکومت کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے اور یہ مطالبہ عام کیا جانے لگا ہے کہ ‘ حسینہ حکومت گھر جائے۔عوام کو ایسی آمرانہ حکومت نہیں چاہیے۔’

عام لوگوں میں یہ باتیں بھی ہونے لگی ہیں کہ کیا ہم نے اس لیے آزادی حاصل کی تھی کہ ہمارے بھائیوں اور بیٹوں کو اس وحشیانہ طریقے سے مارا اور کچلا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے کہ عوام میں اس قدر شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل حسینہ حکومت نے اپنی مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سابق وزرا اور ارکان پارلیمنت کو پھانسی پر لٹکایا اور انہیں جیلوں میں مار دیا مگر کوئی شور نہیں اٹھا تھا ، اب لگتا ہے عوامی صبر میں کافی کمی ہونے لگی ہے۔

شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس بار حسینہ واجد کی حکومت نے 200 سے زائد نوجوانوں کے ساتھ ساتھ 32 کم سن بچوں کو بھی صرف ایک ماہ یا اس سے چند زائد دنوں میں ہلاک کر دیاہے۔ ان بچوں کے ہلاکت کے لیے عوام میں رد عمل شدید تر ہے۔

Tags: آہنی اقداماتانتقامی کارروائیبنگلہ دیشحسینہ واجدسخت ترین رد عملسیکیورٹی اہلکارعوامنوجوان
ShareTweetSend
Previous Post

ثنا مقبول بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی فاتح

Next Post

اسٹاک مارکیٹ میں مچا کہرام، سرمایہ کاروں کو 15 لاکھ کروڑسے زیادہ کا نقصان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری کا ماحول

اسٹاک مارکیٹ میں مچا کہرام، سرمایہ کاروں کو 15 لاکھ کروڑسے زیادہ کا نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In