رامپور:18اپریل(یواین آئی) بی جےپی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر مختار عباس نقی نے جمعرات کو کہا کہ دنیا میں جاری اتھل۔پتھل کے ماحول کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مضبوط حکومت ملک کی ضرورت ہے۔پارٹی کے ضلع دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ آج دنیا کے کئی ممالک جنگ کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو دنیا ایک انتشار کے دور سے گزر رہی ہے۔ ایسے میں ملک اور دنیا کے مقبول ترین لیڈر نریندر مودی کی قیادت میں ایک مستحکم اور مضبوط قیادت والی حکومت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتیں ہیں جو اپنے اپنے تضادات اور عزائم کی کشمکش میں مصروف ہیں۔ وہ نہ ملک کا کوئی بھلا کر سکتی ہیں ہے نہ ہی اپنا۔ نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی سلامتی، اہل وطن کی خوشحالی اور گڈ گورننس کے ضامن ہیں۔اس لیے تمام ووٹروں کو ایک بار پھر پورے جذبے اور جوش کے ساتھ ایک بار پھر مودی حکومت کے عزم کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے سبھی ووٹرس کو اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔