لکھنؤ( پریس ریلیز): مشہور ومعروف سیینر ساینسداں و سماجی رہنما ڈاکٹر قمر رحمان کی آپ بیتی پر مبنی کتاب افق کی رونمائی کی تقریب لکھنؤ کے ابیوا ہوٹل میں معززین شہر کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ہوی ۔ ڈاکٹر صبیحہ انور نے پیش گفت میں کہا ڈاکٹر قمر رحمن جو اپنے علم ، خود اعتمادی ، محنت پر یقین رکھنے والی خاتون ہیں۔ جنہوں نے اپنی آپ بیتی میں اپنی زندگی میں بے شمار حیرت میں ڈال دینے والے کارنامے انجام دیے واقعات پیش کیے ہیں جو حیرتوں کے سلسلے کا ایک حیرت انگیز قدم ہے ۔ روشن خیال خاندانی اقدار سے مزین روایتی تعلیم سے ہٹکر ساینسی فکر اور تکنیکی مزاج کا انتخاب کرنے مسلم خاتون ہیں۔ بین الاقوامی شہرت کی مالک سانسداں نے 40بچوں کو سانسداں بنایا اسکے علاوہ انہوں نے عورتوں کے حقوقِ اور کمزور طبقہ عوتوں کے لیے فلاحی کام بھی کیے ہیں۔
فلم ڈائریکٹر مظفر علی نے کہا ڈاکٹر قمر رحمان کی کتاب افق زندگی کو قر یب سے دیکھنے کااحساس ہے اردو میں اسطرح کی آپ بیتی اور سفرنامہ ایک احساس کے ساتھ دنیا کی خوبصورت مناظر اور دلکش تاریخ جو پڑھنے والے کو متاثر کریگی ۔ ڈ اکٹر عمار رضوی نے اس افق کی تعریف کرتے ہوے کہا ڈاکٹر رحمان نے زندگی تلخیوں کے ساتھ خوشگوار لمحات سے روبرو کرایا۔ بینا جینت نے ڈاکٹر رحمن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر دلچسپ سوال کیے مصنفہ نے زندگی کی حقیقت اور سفر کی خوبصورت دلکش مناظر اور اور دیگر ممالک کی تہزیب و ثقافت کا ذکر کیا ۔۔ یونیورسل بک ڈبو کے مانو پرکاش و بیگم سلیم خان نےکتاب کاتعارف پیش کیا جینت کرشنا نے لوگوں کا استقبال کیا شکریہ ڈاکٹر فرحا خان ادا کیا ۔