جمعہ, نومبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

کانگریس کا دعویٰ،کارپوریشن الیکشن جیتیں گے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 2, 2022
in آئینہ شہر
0
کانگریس کا دعویٰ،کارپوریشن الیکشن جیتیں گے
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کی تاریخ انتہائی قریب آ چکی ہے۔ انتخابی تشہیر کا عمل بھی ختم ہو چکا ہے۔ ایسے میں سبھی امیدواروں کو اب انتخاب کا انتظار ہے۔ اس دوران کانگریس کے کچھ اہم لیڈروں نے دہلی میں پریس کانفرنس کر بی جے پی اور آپ پر کئی طرح کے سنگین الزامات عائد کیے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب میں کانگریس مضبوط حالت میں ہے اور بی جے پی و آپ کی بدعنوانی اور عوام مخالف پالیسیوں کے سبب عوام ان کا بائیکاٹ کرنے والی ہے۔قومی آواز ڈاٹ کام کی اطلاع کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران کانگریس نے ایک پوسٹ بھی جاری کیا جس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے سامنے کچھ سوال رکھ کر کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔ پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ کیجریوال بی جے پی کے معاون ہیں اور وہ دلت-اقلیت مخالف ہیں۔ ساتھ ہی آپ اور کیجریوال سے سوال کیا گیا ہے کہ اہم ایشوز پر وہ خاموشی کیوں اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ کیجریوال سماج کو تقسیم کرنے والی حد بندی پر خاموش ہیں، روی داس مندر بنانے کو لے کر خاموش ہیں، دلتوں پر ہو رہے مظالم پر خاموش ہیں، مہرولی میں چرچ توڑے جانے پر خاموش ہیں، جامعہ-جے این یو کو بدنام کرنے والوں پر خاموش ہیں، جہانگیر پور بلڈوزر واقعہ پر خاموش ہیں، دہلی فسادات کی جوابدہی پر خاموش ہیں، جمہوریت کو بلڈوزر سے کچلنے پر خاموش ہیں، بلقیس بانو کے زانیوں کی رہائی پر خاموش ہیں، سی اے اے-این آر سی معاملے پر خاموش ہیں، شاہین باغ پر خاموش ہیں۔ دہلی پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی اور کیجریوال حکومت کی ناکامیوں کو ہم لگاتار کانگریس ویژن کے تحت ظاہر کرتے آ رہے ہیں۔ دہلی میں دلتوں، غریبوں، اقلیتوں، مزدوروں، بے روزگاروں کو کس طرح راحت دیں گے، یہ اقتدار میں آنے پر پورا کر کے دکھائیں گے۔


کانگریس کے دہلی انچارج ڈاکٹر اجئے کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے دہلی میں جس طرح سے دلتوں، درج فہرست ذات، اقلیتوں، خواتین کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے وہ ان کی بے اصول سیاست کی مثال ہے۔ انھوں نے خواتین کی سیکورٹی کا وعدہ کر کے سی سی ٹی وی لگانے اور دہلی میں خواتین کے ساتھ ہو رہے جرائم پر روک لگانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ان کی حکومت میں اوسطاً 2 لڑکیوں کے ساتھ روزانہ عصمت دری ہو رہی ہے اور 46 فیصد چھیڑ خانی و 40 فیصد عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر اجے کمار نے مزید کہا کہ یہی حالت درج فہرست ذات اور اقلیتی طبقہ کے لوگوں کا بھی ہے جن کے حقوق کے مفادات کی حفاظت کے لیے دعوے کیے گئے تھے لیکن گزشتہ 8 سالوں سے لگاتار ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب کے تعلق سے انھوں نے کہا کہ اس میں کانگریس کی حالت مضبوط ہے اور یقینی طور پر دہلی میں میئر کانگریس کا ہی ہوگا۔
اس موقع پر ہارون یوسف نے کہا کہ بی جے پی اور عآپ کے اندرونی اتحاد سے آج بڑا خطرہ دہلی میں فرقہ واریت پھیلا کر ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ لوگ ملک کو ڈرا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ آج کسی کی بھی ہمت ان کے خلاف بولنے کی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی بی جے پی کی تاناشاہی اور خوف پیدا کرنے والی پالیسی کے خلاف بے خوفی کا ماحول بنانے کے لیے کنیاکماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا نکال رہے ہیں۔ آج اس خوف کے ماحول میں جہاں آئین کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے، اس سے دلت، اقلیت، غریب، مزدور، کسان سمیت ہر ملکی باشندہ پریشان ہے۔ بی جے پی لگاتار آئینی اداروں کا گلا دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
سینئر کانگریس لیڈر راجیش للوٹھیا نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب میں کانگریس لیڈر ہر اسمبلی کے ہر وارڈ میں کانگریس امیدواروں کے حق میں طوفانی تشہیر کر رہے ہیں۔ ہم ووٹروں کو بتا رہے ہیں کہ بی جے پی اور عآپ کی کتھنی اور کرنی کے فرق کو آپ نے گزشتہ 15 سالوں میں بخوبی دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اور کیجریوال حکومت مذہب مخالف و دلت مخالف ہے، جس نے 600 سال قدیم روی داس مندر کو تغلق آباد میں سیاست کے تحت تڑوا دیا۔ کانگریس کی کوششوں سے سپریم کورٹ میں جانے پر عدالت نے گرو روی داس مندر کو از سر تعمیر کرنے کا حکم دیا، اس کے باوجود بی جے پی اور عآپ کی دہلی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

Tags: چودھری انل کمارڈاکٹر اجئے کمارکارپوریشن الیکشنکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

پونہ سے سنگاپور کیلئے براہ راست بین الاقوامی پرواز کا افتتاح

Next Post

مگرمچھ 8 سالہ بچے کو والدین کے سامنے نگل گیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مگرمچھ 8 سالہ بچے کو والدین کے سامنے نگل گیا

مگرمچھ 8 سالہ بچے کو والدین کے سامنے نگل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

نومبر 23, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In