اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

13 اسرائیلی قیدی اور39 فلسطینی رہا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2023
in خاص خبریں
0
13 اسرائیلی قیدی اور39 فلسطینی رہا
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ /تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے زیر حراست قیدی کئی ہفتوں کی جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کے پہلے دن رہا ہوکر اسرائیل واپس پہنچ گئے ہیں۔ فوج نے جنرل سکیورٹی سروس (شاباک) کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ رہا کیے گئے قیدیوں کا اسرائیلی علاقے کے اندر ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے سپاہی اسرائیلی ہسپتالوں میں رہا ہونے والے قیدیوں کے ساتھ جاتے رہیں گے۔ طبی معائنہ کے بعد یہ افراد اپنے گھر والوں کے ساتھ دوبارہ مل جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں تمام قیدیوں کی واپسی کے لیے تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ ایک اسرائیلی سکیورٹی ذریعہ نے کہا کہ سکیورٹی سروسز کو 13 اسرائیلی قیدی موصول ہوئے ہیں جنہیں حماس نے غزہ کی پٹی میں رہا کیا تھا۔ایجنسی فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ذریعہ نے کہا کہ 13 اسرائیلی قیدی اب اسرائیلی سکییورٹی سروسز کی تحویل میں ہیں۔ بدلہ میں اسرائیل کی قید میں موجود 39 فلسطینی رہا کر دئیے گئے۔اسرائیل کی قید سے رہاہونے والے 39 فلسطینی خواتین اور بچے القدس اورمغربی کنارے میں پہنچ گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں رہا ہونے والی فلسطینی خواتین اور مردوں کا تعلق غرب اردن اور القدس سے ہے۔ قیدیوں کےایک گروپ کو عوفر جیل سے رام اللہ کے قریب بیتونیا لایا گیا جہاں سے انہیں ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ فلسطینیوں کی رہائی اسرائیل کی عوفر جیل اور مسکوبیہ جیل سے عمل میں لائی گئی۔رہا ہونے والے قیدیوں نے القسام زندہ باد اور مزاحمت زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:

  • 1- يوسف محمد مصطفى عطا – رام الله
  • 2- قصي هاني علي احمد – بيت لحم
  • 3- جبريل غسان إسماعيل جبريل – قلقيلية
  • 4- محمد احمد سليمان ابو رجب – الخليل
  • 5- أحمد نعمان احمد ابو نعيم – رام الله
  • 6- براء بلال محمود ربعي – الخليل
  • 7- أبان اياد محمد سعيد حماد – قلقيلية
  • 8- معتز حاتم موسى ابو عرام – الخليل
  • 9- اياد عبد القادر محمد خطيب – القدس – حزما
  • 10- ليث خليل عثمان عثمان – رام الله
  • 11- محمد محمود أيوب دار درويش – رام الله
  • 12- جمال خليل جمال براهمة – أريحا
  • 13- جمال يوسف جمال أبو حمدان – نابلس
  • 14- محمد أنيس سليم ترابي – نابلس
  • 15- عبد الرحمن عبد الرحمن سليمان رزق – القدس
  • 16- روان نافز محمد ابو مطر رام الله
  • 17- مرح جودت موسى بكير – القدس
  • 18- ملك محمد يوسف سليمان – القدس
  • 19- أماني خالد نعمان حشيم – القدس
  • 20- نهايه خضر حسين صوان – القدس
  • 21- فيروز فايز محمود البو – القدس
  • 22- تحرير عدنان محمد أبو سرية – نابلس
  • 23- فلسطين فريد عبد اللطيف نجم – نابلس
  • 24- ولاء خالد فوزي طنجه – طولكرم
  • 25- مريم خالد عبد المجيد عرفات – نابلس
  • 26- أسيل منير إبراهيم الطيطي – نابلس
  • 27- أزهار ثائر بكر عساف – القدس
  • 28- رغد نشأت صلاح الفني – طولكرم
  • 29- فاطمه نعمان علي بدر – القدس
  • 30- روضه موسى عبد القادر ابو عجمية – بيت لحم
  • 31- سارة ايمن عبد العزيز عبد الله السويسه – نابلس
  • 32- فاطمه إسماعيل عبد الرحمن شاهين – بيت لحم
  • 33- سميرة عبد الحرباوي – القدس
  • 34- سماح بلال عبد الرحمن صوف – قلقيلية
  • 35- فاطمه بكر موسى ابو شلال – نابلس
  • 36- حنان صالح عبد الله البرغوثي – رام الله
  • 37- فاطمة نصر محمد عمارنه – جنين
  • 38- زينه رائد عبدو – القدس
  • 39- نور محمد حافظ الطاهر – نابلس

فلسطینی قیدیوں کے کمیشن اور فلسطینی قیدیوں کے کلب نے جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر رہا کیے جانے والے فلسطینیوں کی پہلی کھیپ کے ناموں کا اعلان بھی کردیا۔ فہرست میں شامل تمام افراد کا تعلق مغربی کنارے اور القدس سے تھا۔
اسرائیلی فوج کے حکام نے جن مرد اور خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ان کے لیے شرائط بھی رکھی ہیں۔ اسرائیل نے جو شرائط پیش کی ان میں درج ذیل باتیں کی گئیں۔پہلی شرط یہ ہے کہ رہا ہونے والے قیدی یا ان کا رشتہ دار پریس بیان نہیں دے گا۔ دوسری شرط یہ تھی کہ قیدی کا گھر والوں کے ساتھ جمع ہونا منع ہے۔ تیسری شرط یہ رکھی گئی کہ قیدیوں کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی بانٹی جائے گی نہ ہی کسی قسم کا جشن منایا جائے گا۔ چوتھی شرط یہ رکھی گئی کہ شرائط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 70 ہزار شیکل کی ضمانت دی جائے گی۔العربیہ کے نمائندے نے واضح کیا کہ فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں 5 خواتین شامل ہیں جنہیں سزائیں دی گئی ہیں اور باقی بچے اور خواتین ہیں جنہیں انتظامی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔چار دن تک جاری رہنے والے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس پہلے مرحلے میں 50 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے اسرائیل تقریباً 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
پہلی شرط یہ ہے کہ رہا ہونے والے قیدی یا ان کا رشتہ دار پریس بیان نہیں دے گا۔ دوسری شرط یہ تھی کہ قیدی کا گھر والوں کے ساتھ جمع ہونا منع ہے۔ تیسری شرط یہ رکھی گئی کہ قیدیوں کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی بانٹی جائے گی نہ ہی کسی قسم کا جشن منایا جائے گا۔ چوتھی شرط یہ رکھی گئی کہ شرائط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 70 ہزار شیکل کی ضمانت دی جائے گی۔العربیہ کے نمائندے نے واضح کیا کہ فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں 5 خواتین شامل ہیں جنہیں سزائیں دی گئی ہیں اور باقی بچے اور خواتین ہیں جنہیں انتظامی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔چار دن تک جاری رہنے والے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس پہلے مرحلے میں 50 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے اسرائیل تقریباً 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
اس سے پہلے ایک اسرائیلی اہلکار نے تصدیق کی تھی کہ عارضی جنگ بندی کے معاہدے میں حماس سے رہا کیے گئے اسرائیلی قیدیوں کو مصری فریق کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے بعد انہیں رفح سے کرم شالوم کراسنگ پر پہنچایا گیا۔قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں یرغمالیوں کی فائل کے ذمہ دار مشیر زیو اگمون نے تصدیق کی تھی کہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی قیدیوں کو انفرادی طور پر یا ایک گروپ کے طور پر وصول کرے گی اور انہیں سرحد پر لے جائے گی۔ اگمون نے زور دے کر کہا کہ فوجی حکام ہر قیدی کا انٹرویو کریں گے اور ان کی شناخت کی درستی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر ہر رہائی پانے والے قیدی کا مکمل جسمانی معائنہ” کریں گے اور پھر وہ اپنے اہل خانہ کو فون کریں گے۔ اس دوران ان کی نگرانی ماہرین کریں گے۔ اگمون کے مطابق رہا ہونے والوں میں سے بعض افراد کے خاندان کے افراد اب زندہ نہیں ہیں۔ ایسے بچے ہیں جن کے والدین کو قتل کر دیا گیا تھا یا ان کے بہن بھائیوں کو مار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی قیدیوں کی اتھارٹی نے 39 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے جن میں 15 بچے اور 24 خواتین شامل ہیں۔ ان 39 افراد کو اسرائیل نے رہا کیا۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے 48 دنوں میں اسرائیل نے جارحیت کرکے 14854 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ 49 ویں دن جنگ بندی شروع ہوئی۔ سیز فائر کے بعد پہلے دن فلسطین نے 13 اسرائیلیوں سمیت 24 یرغمالیوں کو رہا کیا اور اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو رہا کیا۔ رہا ہونے والے تمام فلسطینیوں کا تعلق مغربی کنارے اورالقدس سے ہے۔ چار روز کی جنگ بندی کے دوران 50 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلی فوجحماسریڈ کراسسکیورٹیغزہ
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی حکومت کی گاڑیوں کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے افسران کو سخت ہدایات

Next Post

جنگ بندی پرعمل درآمد کا انحصار اسرائیلی رویے پرہو گا: اسماعیل ھنیہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فلسطینی زمین پر اسرائیل کے لیے کوئی جگہ نہیں: اسماعیل ھنیہ

جنگ بندی پرعمل درآمد کا انحصار اسرائیلی رویے پرہو گا: اسماعیل ھنیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In