منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

24 برسوں سے جیل میں قید محمد یعقوب عبدالمجید واصغر قادر شیخ کوملی ضمانت

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 30, 2022
in دیار وطن
0
تعلیمی اداروں میں یکساں ڈریس کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والی عرضی مسترد
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سپریم کورٹ آف انڈیا نے انہیں ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم دیا، جمعیۃ علماء نے قانونی امداد فراہم کی

نئی دہلی(پریس ریلیز):گذشتہ چوبیس سالوں سے جیل میں مقید دو مسلم قیدیوں کی سپریم کورٹ آف انڈیا نے ضمانت منظور کرلی ۔ محمد یعقوب عبدالمجید اور اصغر قادر شیخ پر الزام ہے کہ وہ 1998ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکے کرنے والی گینگ کے اہم ارکان تھے ۔ ملزمین کو نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا ملی تھی جسے بامبے ہائی کورٹ نے برقراررکھا تھا ۔ ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماہند (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی کے مطابق آج سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس سدھانشو دھولیہ کے روبرو محمد یعقوب عبدالمجید اور اصغر قادر شیخ کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار گذشتہ چوبیس سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل اپیل تقریباً دس سالوں سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اورمستقبل قریب میں اپیلوں پر حتمی بحث ہونے کے امکانات نہیںہیں لہذا عرض گذاروں کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔
ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو مزید بتایا کہ عرض گذاروں کو ماضی میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا لیکن ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہوں از خود خود سپردگی کردی تھی نیز پیرول اور فرلو پر رہا ہونے کے بعد عرض گذار کبھی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوئے۔ ریاستی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سچن پاٹل نے عرض گذاروں کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی اور حلف نامہ داخل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ عرض گذاروں کو اگر ضمانت پررہا کیا گیا تو وہ پھر سے سنگین جرائم میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد دو رکنی بینچ نے عرض گذاروں محمد یعقوب عبدالمجید اور اصغر قادر شیخ کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، عدالت نے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا کہ وہ ضمانت کی شرائط طئے کرے ۔سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کے ہمراہ ایڈوکیٹ اشوتھ سیتارمن ،ایڈوکیٹ نتیا ملہوترا اور ایڈوکیٹ سنہاسیش مکھرجی پیش ہوئے۔اس ضمن میں گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر 1998 میںہوئے بم دھماکوں کے الزامات کے تحت نچلی عدالت سمیت بامبے ہائی کورٹ سے مجرم گردانے گئے چھ مسلم لوگوں نے جمعیۃ علماء کے توسط سے ان سزائوں کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا میں اپیل داخل کی تھی لیکن اس پر سپریم کورٹ کے فوری سماعت کرنے سے انکار کے بعدمحمد یعقوب عبدالمجید اور اصغر قادر شیخ کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت داخل کی گئی تھی جسے آج عدالت نے منظور کرلیا۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ آف انڈیا نے اشفاق سعید شیخ کی ضمانت منظور کی تھی ، ابتک جمعیۃ علماء کے توسط سے تین لوگوں کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ آفتاب سعید احمد شیخ،محمد صغیر محمد بشیر اور محمد اقبال محمد حنیف کی ضمانت پر رہائی کے لیئے کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ انہیں بھی سپریم کورٹ سے ضمانت ملیگی۔واضح رہے کہ جنوری؍فروری 1998میں ممبئی کے مضافات میں واقع ریلوے اسٹیشنوں کنجور مارگ،گورے گائوں ، ملاڈ، ویرار، سانتاکروز اور کاندیولی اسٹیشنوں میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے جس میں کل ۴؍ افراد ہلا ک اور ۳۰ ؍ افراد شدید زخمی ہوئے تھے ۔بم دھماکوں کے بعد ممبئی پولس نے 12؍ افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان پر تعزیرات ہند ، آرمس ایکٹ، ایکسپوزیو سبسٹنس ایکٹ وغیرہ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔

Tags: اصغر قادر شیخسپریم کورٹ آف انڈیایعقوب عبدالمجید
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی میں 50 لاکھ جھگی میں رہنے والوں کو پکے گھر ملیں گے: پوری

Next Post

ایس آئی گھوٹالہ کے ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ کی ضمانتی عرضی مسترد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایس آئی گھوٹالہ کے ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ کی ضمانتی عرضی مسترد

ایس آئی گھوٹالہ کے ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ کی ضمانتی عرضی مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In