انقرہ، 2 اپریل (یو این آئی) ترکی میں استنبول کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 29 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔استنبول کے گورنر داؤد گل کے دفتر نے منگل کو بتایا کہ شہر کے وسط میں واقع ایک نائٹ کلب میں مرمت کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ میں 29 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔دفتر نے کہا کہ آگ میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "آگ میں زخمی ہونے والا ایک شخص اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔”
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ نائٹ کلب ضلع گیریٹیپے میں واقع ایک 16 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے۔ میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیو میں عمارت کی بالائی منزل کی کھڑکیوں سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔گورنر کے دفتر نے کہا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق 12:47 پر لگی اور فائر فائٹرز نے گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پالیا۔ اس میں کہا گیا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔